رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پنجاب میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔
قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نادار غریبوں سے رقم وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رمضان پیکج حاصل کرنے والے اپنی شکایات فوری طور پر درج کروائیں۔
شہری رمضان پیکج سے متعلق شکایات 080002345 پر مفت کال کرکے درج کروا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان پیکج
پڑھیں:
پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوپاکپتن کے نواحی علاقے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔