2025-03-26@13:44:19 GMT
تلاش کی گنتی: 263

«کو پیکا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  پیکا (پی ای سی اے) قانون آزادیِ اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل کیا جائے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیکا ترمیمی...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔درخوست فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے  سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بل کی...
    پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قراردینے کی ایک اور درخواست پر سماعت کی۔ درخواست فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے راجا ریاض کے توسط سے دائر کی۔ عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔ وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں، پیکا قانون 2025 کے تحت حکومتی رکن سونیا عاشر کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔ حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر درخواست دائر کردی گئی۔حکومتی رکن سونیا عاشرپیکا قانون کے تحت مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سونیا عاشرکیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جمع کرائی گئی۔ سونیا عاشرکیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون نے درخواست دائر کی۔مسیحی...
    پاکستان میں صحافتی تنظیموں، وکلا اور اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود بالآخر قومی اسمبلی ا ور سینیٹ میں منظوری کے بعد صدر مملکت نے الیکٹرونک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد اب پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 22 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ دی پریونشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 میں سیکشن 26 (اے) کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن ’جعلی خبروں‘ کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی، ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلاتا ہے، یا...
    حکومتی رکن پنجاب اسمبلی فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) رہنما مسلم لیگ (ن)اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا)قانون کی زد میں آگئیں۔پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاون میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت...
    لاہور:متنازعہ پیکا قانون 2025 پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا کی زد میں آگئیں۔ لاہور میں متنازعہ پیکا قانون 2025سونیا عاشر کیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی،لاہور سے تعلق رکھنے والے مسیحی خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی  ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا اور زیادتی کیخلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا،گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس واقعے کے ملزمان حراست میں ہیں، سونیا عاشر نے فیس بک پر متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار...
    رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کی زد میں آگئیں۔ پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ملزمان کو سزا ہوگئی۔درخواست گزار...
    آج صحافتی برادری اور اپوزیشن کی طرف سے جس نئے نافذ کردہ پیکا آرڈیننس پر بہت شور مچایا جا رہا ہے یہ ہمارے یا صحافت کے لئے کوئی نیا قانون نہیں۔ اس سے قبل ماضی میں جھانکیں تو اس سے ملتے جلتے کئی ناموں سے صحافت کی تاریخ میں کئی بار ایسے ہی سخت ترین قوانین کے نام پر قدغن لگائی گئی۔ اخبارات کی بندشوں سے لے کر کوڑوں تک کی سزائیں اور ڈکلیئریشن کی منسوخی کے احکامات تک سابق صدر ایوب خان کی ظلمت کی رات ہو یا بھٹو کی سخت گیر پابندیاں یا پھر ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کا سیاہ ترین دور جب سنسرشپ کی آڑ میں پاکستان کے نامور بڑے ادیبوں اور صحافیوں کو شاہی قلعے کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے، پیکا ایکٹ کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں، پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا، جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نے توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دی گئی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست شہری محمد قیوم خان کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی، درخواست میں صدر پاکستان، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ...
    پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج،فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا۔شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے، پیکا ایکٹ کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں، پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا، جعلی اسمبلی کے منتخب صدر...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پیکا ایکٹ میں ترامیم  صحافتی حلقے سراپا احتجاج          حکومت اپوزیشن مذاکرات  معطل مہمان: تصور حسین شہزاد (تجزیہ نگار، صحافی، بلاگر) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا  تاریخ: 4 فروری 2025 خلاصہ گفتگو و اہم نکات: پیکا ایکٹ صحافتی حلقے سمجھتے ہیں کہ پیکا ایکٹ آزادی صحافت پہ قدغن لگانے کی کوشش ہے  صحافتی تنظیمیں اور اپوزیشن اس کو کالا قانون، آزادی اظہار  رائے اور...
    اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں کی جانے والی حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق کے منافی قانون سازی کرے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کو بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ درخواست گزار نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف فل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے اور ان ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیکا ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری محمد قیوم خان کی جانب سے حال ہی میں پارلیمان سے منظور ہونے والے  پیکا ایکٹ کے خلاف دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے اور اس کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا اور جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نے اس کی توثیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع ’پیکا ایکٹ‘ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی درخواست میں...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
    اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ  ن کے  رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو  صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں  طلال چوہدری نے کہا کہ جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔طلال چوہدری نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ پیکا قانون کو خود سے نہ جوڑیں، پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضرورت ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت...
    حیدر آباد: یونین آف جرنلسٹس ( ورکز) کی جانب سے پیکا ایکٹ کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے صحافی دشمن پیکا قانون 2025ءکے نفاذ کیخلاف حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا،نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اس سیاہ قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیکا قانون کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) اور ایچ یو جے (ورکرز)کے عہدیداروں ناصر شیخ، آ فتاب رند، راناحنبل، امتیاز خاوراور عمران ملک سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کالے قانون 2025ءکا نفاذ کرکے...
    خیرپور (جسارت نیوز ) وفاقی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیکا ایکٹ ترمیم بل کے ذریعے صحافیوں پر وفاقی حکومت الٹے سیدھے بل تھوپ رہی ہے ہم اس بل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر سید عبید شاہ جیلانی نے دیھ سوہو میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
      ٭ لگتاہے آئین ملک کو چلانے کے لیے نہیں بنا ،وہ اس کو چلانے کے لیے بنے ہیں،حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، حکومت اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہے ،محسوس ہورہاہے کہ کوئی دباؤ آیا اورپیکا بل پر دستخط ہو گئے ٭26آئینی ترمیم میں ایسی ترامیم کو شامل کیا گیا کہ ججز مکمل ان کی کٹھ پتلی ہوں،صدر مملکت سے کہا تھا وہ وقت دیں اور دستخط نہ کریں، مگر کوئی دباو ٔ آیا اورپیکا ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو (جرأت نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف...
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اے پی پی ایمپلائز یونین (پنجاب) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
      صوابی : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسدقیصر کاکہنا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر  نے کہاکہ 8 فروری کو صوابی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا،8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن 17سیٹوں والے شہبازشریف کو وزیراعظم بناکر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد انہوں نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے اور محکوم بھی بنادیا ہے،جب بھی ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، لگتا ہے پر کوئی دباو آیا اور ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان  نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی آر اے کے دفتر کا دورہ کیا، صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت باڈی کے ممبران نے استقبال کیا، صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلق بریف کیا۔  سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا، مجھے عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا، دوسری جانب اسحاق ڈار تھے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لئے سنسنی پھیلاتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔طلال چودھری نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ پیکا قانون کو خود سے نہ جوڑیں، پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لئے سنسنی پھیلاتے ہیں، اس لئے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا...
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ اس قانون کو خود سے نہ جوڑیں۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ پیکا قانون کا غلط استمال کیا جائے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں، ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جائے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ دنیا میں جب کوئی قانون بنتا ہے تو آئیڈیل نہیں ہوتا وقت کے ساتھ ترامیم ہوتی ہیں۔ ان...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے جمہوریت پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، اور اس ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر پیکا ایکٹ میں کوئی متنازعہ شق ہے تو اسے سامنے لایا جائے، حکومت اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی، اور اس میں پریس...
    صوابی (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو محکوم بنادیا گیا ہے۔ صوابی میں اجتماع سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے، ظالموں کے شکنجے سے عدالتوں کو آزاد کروائیں گے۔ متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 8 فروری کو ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے، اس معاملے میں ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا۔ چوری کیے گئے مینڈیٹ کو...
    کوئٹہ کے صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26 ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہپیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی...
    کراچی (رپورٹ منیر عقیل انصاری) پیکا ایکٹ کالا قانون ہے‘ حکومت صحافت اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے‘کرپٹ افسران کو تحفظ دینے کیلیے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا ئی جارہی ہے‘ صحافیوں پرسرجیکل ا سڑائیک کی گئی ‘ تفتیشی اداروں کا کردار بڑھا دیا گیا ‘پارلیمان میںبل اسٹینڈنگ کمیٹی کے ذریعے منظور کیا جاتا ہے،بحث نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی‘ کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد سہیل افضل خان، عام لوگ اتحاد پارٹی کے رہنما اور عدالت عظمیٰکے سابق جج وجیہ الدین احمد‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل، سینئر صحافی، معروف شاعر اے ایچ خانزادہ‘ کراچی یونین آف...
    کوئٹہ : متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے تیار کردہ پیکا ایکٹ کے ڈرافٹس مختلف ہیں، 8 فروری کو ہونے والا احتجاج پرامن، آئینی اور بھرپور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعا ت نے کہاکہ 26 نومبر کو 5 ہزار سے زائد ورکرز کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی ضمانتیں اور مچلکے پارٹی نے خود جمع کرائے، جیل میں قیدیوں کے لیے کھانے پینے اور یہاں تک کہ نسوار کا بندوبست بھی پارٹی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان کے ساتھ آخر تک کھڑی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ورکرز دوسری...
    اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا...
    میڈیا تنظیموں، سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجودپریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA)صدر مملکت کی دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ پاکستان کا کوئی صحافی یا سیاسی رہنما اس حقیقت سے انکار نہیں کرے گا کہ فیک نیوز اور صحافت کے نام پر کردار کشی اور صحافی نما کارکنوں کا قلع قمع ہونا چاہیے، ان کا راستہ روکنا چاہیے اور قانون کے مطابق انہیں قرار واقعی سزا بھی ملنی چاہیے، لیکن اس سب کی آڑ میں سیاسی اور صحافتی انتقام کی راہ پیدا کرنے کو انصاف نہیں کہہ سکتے۔ حکومت کے منظور کردہ پیکا ایکٹ پر اعتراضات بنیادی طور پر اس قانون میں شامل سخت پابندیوں، آزادئ اظہار پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26 ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ پیکا قوانین میں سوشل میڈیا پرغلط خبروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ترامیم پیکا قوانین میں ترامیم سوشل میڈیا پرغلط خبروں کے...
    وفاقی حکومت نے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دیدیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب آئین میں 26ترامیم کرسکتے ہیں، تو پیکا قانون کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے خود بات کی ہے، پیکا قانون کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز دستخط کر دیے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا ہے۔حافظ حمداللہ نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ آج کی حکومتی پارٹیاں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اپوزیشن...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بےشک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ یاد رہے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس قانون...
    پریس کلب کوئٹہ میں وکیل رہنماء راحب بلیدی اور بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچسان کے وکلاء، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے پیکا ایکٹ کی ترمیم بل کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی نے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد سے ملاقات کے موقع پر اس حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر بی یو جے خلیل احمد نے کہا کہ آزادی صحافت کی راہ میں ایک منظم منصوبے کے تحت رکاؤٹیں حائل کی جارہی ہیں، تاکہ عوام...
    جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟ حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
    پشاور(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا بلاول کا دوغلا پن متنازع پیکا ایکٹ میں سامنے آگیا، پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن پی ٹی آئی پر چڑھ...
    اپنے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے۔؟ حافظ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان یونین اف جرنلسٹس اور انسانی حقوق کمیشن بلوچستان نے متنازع پیکا ایکٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر بی یوجے خلیل احمد کہتے ہیں پیکا ایکٹ کے خلاف ائینی درخؤاست جلد عدالت عالیہ میں دائر کردی جائے گی۔بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین راحب خان بلیدی نے پریس کلب کوئٹہ کا دورہ کیا اوربلوچستان یونین اف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کی اور بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری ، عبدالغنی کاکڑ، سینئر نائب صدر منظور رند ،اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور جرنلسٹس پینل کی انتخابات میں شاندار جیت پرمسرت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال...
    حمیداللہ بھٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدان کامسائل دیکھنے کاجوزاویہ ہوتاہے وہ اقتدار میں آتے ہی یکسر بدل جاتاہے ۔اِس خیال کی تائید پیکا ترمیمی بل سے ہوتی ہے۔ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد صحافت کی بات کرنے والے حکومت میں آکر تعمیری تنقیدبرداشت کرنے سے بھی قاصرہیں ۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری ملتے ہی صدرآصف زرداری نے بھی متنازع ترمیمی بل پر دستخط کردیے ہیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ظاہری اختلاف کے باوجود ن لیگ اور پی پی دونوں ذرائع ابلاغ کاناطقہ بند کرنے پر متفق ہیں۔ صدر نے دستخط کرنے سے قبل کسی کو اِتنا موقع ہی نہیں دیا کہ آئینی حقوق سے متصادم کسی شق کے متعلق کوئی اُنھیںآگاہ کرسکے ،حالانکہ...
    صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع پیکا ایکٹ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومتی رہنما سینیٹر عرفان صدیی نے متنازع پیکا ایکٹ کو صحافیوں کو اعتماد میں لیے بغیر پاس کرنا ایک کوتاہی قرار دیتے ہوئے اس پر مذاکرات کرنے اور ترامیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب آئین میں 26 ویں آئینی ترمیم ہو سکتی ہے تو پیکا ایکٹ بھی کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی گنجائش موجود ہے، وزیراعظم سے بات کی ہے اسے درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی نمائندوں نے پیکا قانون سازی پر جلد بازی کا اعتراف کرتےہوئے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ مانتے ہیں پیکا قانون سازی میں حکومت نے جلد بازی کی اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی، اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی جو قانون مشاورت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قوانین میں بہتری کی ہمیشہ گنجائش موجود رہتی ہے، ابھی پیکا ایکٹ کے رولزبننے ہیں، اس میں مشاورت اور بات چیت کی بہت گنجائش موجود...
    اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدان کا مسائل دیکھنے کاجوزاویہ ہوتاہے وہ اقتدار میں آتے ہی یکسر بدل جاتاہے اِس خیال کی تائیدپیکا ترمیمی بل سے ہوتی ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے آزاد صحافت کی بات کرنے والے حکومت میں آکر تعمیری تنقیدبرداشت کرنے سے بھی قاصرہیں قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری ملتے ہی صدرآصف زرداری نے بھی متنازع ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ظاہری اختلاف کے باوجود ن لیگ اور پی پی دونوں ذرائع ابلاغ کاناطقہ بند کرنے پر متفق ہیں صدر نے دستخط کرنے سے قبل کسی کو اِتنا موقع ہی نہیں دیا کہ آئینی حقوق سے متصادم کسی شق کے متعلق کوئی اُنھیںآگاہ کرسکے حالانکہ اعتراض...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے پیکا ایکٹ ایک اچھا اقدام ہے، اس سے میڈیا اور اخبارات کو کوئی مسائل نہیں ہوں گے، اس کے ابھی رولز تیار ہونے ہیں، مشاورت کی گنجائش موجود ہے، مشاورت میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، صحافتی تنظیموں کو اس قانون کی حمایت کرنی چاہئے۔ جمعہ کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے جو اب قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پیکا ترمیمی قانون2025ء کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نئی دفعات میں جعلی خبروں کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریاستی نگرانی میں توسیع کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نئے ریگولیٹری اداروں کی تشکیل کی جائے گی۔ اس بل کے خلاف ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں صحافی جعفر بن یار نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا پر غور کیے بغیر جلد بازی میں بل منظور کیا گیا۔ جمعے کو درخواست کی سماعت...
    سرگودھا :  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں ، موجودہ سیاسی بحران کے ذمے دار سکندر سلطان راجا ہیں۔  سرگودھا میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں آزادی کے صحافت یا آزادی کی بات کرنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، میڈیا نمائندگان نہ کھل کر لکھ سکتے ہیں نہ ہی کھل کر بات کر سکتے ہیں ، پیکا ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، عوام اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کیلئے پیکا قانون کے عمل کو قیام میں لایا گیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی اس قانون کے رولز بننے ہیں، جس کے لیے مشاورت ہوگی، نہ صرف مشاورت کی گنجائش ہے بلکہ اس قانون میں بہتری بھی کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں عطااللہ تارڑ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نقصانات کا تدارک کیا جائے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، ڈیپ فیک کے...
    کوئٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیکا قانون کو واپس لے۔ پیکا ایکٹ قانون سے آزادی صحافت پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی صحافی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ صحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب پر سیاہ جھنڈا لہرایا۔ پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے...
    پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا، صحافی برادری نے سرکاری تقریبات کے بائيکاٹ کا بھی اعلان کیا متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج کیا، پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔لاہورمیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا، لاہور پریس کلب اور پی ایف یو جے کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ اس کالے قانون کے خلاف مارچ کریں گے اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہاکہ...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے جلد بازی کے اعتراف کے ساتھ یہ بھی کہا کہ پیکا کا معاملہ ایسی بات نہیں جس کی اصلاح نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صحافیوں کی رائے لینی چاہیے تھی، جو قانون مشاورت سے اچھا بن سکتا تھا وہ متنازع ہوگیا۔ پیکا ایکٹ کی متنازع شق بتائیں، بات کرنے کو تیار ہیں، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے، ایکٹ کی متنازع شک بتائیں تو بات کرنے کو تیار ہیں۔ ن لیگی...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانیوالے نقصانات کا تدارک کرنا ہے، سوشل میڈیا پر ملک میں افراتفری پھیلائی جاتی ہے، معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، ان پر جھوٹے فتوے لگا دیئے جاتے ہیں، توہین کا الزام لگا کر واجب القتل قرار دے دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر پیکا ایکٹ میں کوئی ایک متنازعہ شق ہے تو سامنے لائیں، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے، ایکٹ کی متنازع شق بتائیں تو بات کرنے کو تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پرفیک نیوز، ڈیپ فیک کے تدارک کے لیے پیکا ایکٹ بنایا گیا، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ نے قانون سازی کو ضروری سمجھا۔انہوں نے کہا کہ اس میں مشاورت اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، یہ اچھا قانون ہے، سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات میں مزید کہا کہ پیکا ایکٹ میں کون سی شق متازع ہے، بتایاجائے، بہتری کےلیے تیار ہیں، احتجاج تو ہو رہا ہے لیکن شقوں...
     اسلام آباد:    وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ   سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائے جانے والے نقصانات کا تدارک کرنا ہے۔ پیکا ایکٹ کے حوالے سے اہم گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کئے، پیکا ایکٹ قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں، ہراسانی، بچوں سے بدسلوکی جیسی نامناسب خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی...
    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، قانون کے مطابق پیکا ٹربیونل کے فیصلے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلینج کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اب قانون بن چکا ہے، اس قانون میں جو ٹربیونل بنایا گیا ہے اس میں ایک صحافی اور آئی ٹی پروفیشنل کو شامل کیا گیا ہے، یہ سارے پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ ہوں گے جو کسی نہ کسی صحافتی تنظیم سے منسلک ہوں گے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پیکا ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں بڑا ابہام پایا جارہا تھا،...
    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایسی نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو جو لائے ہیں وہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکطرفہ قانون پاس کرنے کے بجائے مشاورت کرنی چاہیے تھی، صحافیوں سے بات کی جائے ان کی تجاویز لی جانی چاہئیں، پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے بات ہوئی ان کی بات میں وزن ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں کے ایک وفد اسلام آباد میں ملا، پیکا ایسا قانون ہے کہ جس کو جب چاہیں اٹھالیں کوئی پوچھنے والا نہیں، صدر سے رابطہ کرے...
    گوجرانوالا: سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کو پرانا جانتا ہوں، میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں، متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے تجاویز لی جائیں، معقول تجاویز قبول کرکے ترمیم کے ذریعے بل کا حصہ بنایا جائے۔ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، جو لوگ حکومت کو لائے ہی، وہی چلا بھی رہے ہیں، جس دن انہوں نے کندھا اٹھالیا، اس دن حکومت نہیں ہوگی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا...
    لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پیکا ترمیمی قانون 2025 کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ نئی دفعات میں ’جعلی خبروں‘ کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ریاستی نگرانی میں توسیع کی گئی ہے اور سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے نئے ریگولیٹری اداروں کی تشکیل کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے سیاسی جماعتوں، صحافتی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل کے باوجود بدھ کو پیکا ترامیم کی منظوری دے دی تھی۔ اس بل کے خلاف ایک روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں صحافی جعفر بن یار نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے درخواست دائر...
    اسلام ٹائمز: نئے قانون میں سیکشن 26 اے متعارف کروایا گیا ہے جس میں نام نہاد فیک نیوز (جس کی تعریف کی وضاحت نہیں کی گئی) پھیلانے والوں کو 3 سال سزا اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں ہوسکتی ہیں لیکن جعلی خبر کی تعریف کیا ہے؟ کون فیصلہ کرے گا کہ کون سی معلومات لوگوں میں ’خوف، اضطراب یا بےامنی‘ کا باعث بنیں گی؟ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ جب قوانین کی درست وضاحت نہ کی جائے تو ان کا منصفانہ انداز میں اطلاق نہیں ہوتا۔ خصوصی رپورٹ صحافیوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ممکنہ خطرناک نتائج کے حوالے سے خبردار کیا اور ڈیجیٹل رائٹس کے ماہرین نے بھی مخالفت میں آوازیں...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے ذمہ دار سکندر سلطان راجہ ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔سرگودھا میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا  کہ پاکستان میں آزادی  صحافت یا آزادی کی بات کرنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، میڈیا نمائندگان نہ کھل کر لکھ سکتے ہیں نہ ہی کھل کر بات کر سکتے ہیں ، پیکا ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، عوام اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں...
    لاہورہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی،لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پہلے فریقین کا موقف آجائے پھرفیصلہ کریں گے۔ بعدازاں عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا...
     ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔  سرگودھا میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی کے صحافت یا آزادی کی بات کرنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، میڈیا نمائندگان نہ کھل کر لکھ سکتے ہیں نہ ہی کھل کر بات کر سکتے ہیں ، پیکا ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، عوام اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  انہوں...
    درخواست میں یہ نکتہ اُٹھایا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی ہے اور یہ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ کے منافی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی  حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا منظور نہیں کی اور درخواستگزار کے وکیل کو باور کرایا کہ پہلے درخواست پر جواب آنے دیں کہ...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر  نے ریمارکس دیے کہ  پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں  کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائی کورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر...
      پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی ہے، وہ اسلام آباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا ہم نے شرعی قانون کی بات کی تویہ سوال اٹھایا گیا کہ اس کا استعمال غلط ہو گا، اللہ کے قانون کوموخر کیا جاسکتا ہے تواسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کوموخر کیوں نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو ۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صحافتی تنظیموں کا متنازعہ پیکا قانون میں ترامیم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کل جمعہ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ یوم سیاہ پر ملک بھر کے پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔ لاہور پریس کلب میں بھی 31...
    صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ مولانا کا سخت ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی...
    اسلام ٹائمز: نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عیدیداران نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اپنے بہت مسائل ہیں، پیکا ایکٹ سے یوں لگتا ہے کہ ٹی وی کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا کو چپ کروایا جارہا ہے، صحافیوں سے بھی گلا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیا ہے، جنہوں نے اٹھانا ہوتا ہے ان کو قانون کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، اس ایکٹ میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ خصوصی رپورٹ کراچی پریس کلب میں ہونے والے سیمینار نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، کراچی پریس کلب اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت...
    JEHLUM: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی، وہ اسلام اباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدرنے کہا حکومت سے کہوں گا جو تجاویزدی جائیں انہیں تسلیم کریں لیکن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے پیکا ترمیم کو کالا قانون قرار دیدیا، چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ بار نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا اور ساتھ ہی اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد مذمتی قرار داد منظور کرتے ہوئے اسے صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اورعام شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالا قانون اور آزادی رائے کا گلہ کاٹنے کے مترداف ہے، پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے پیکا ایکٹ ترامیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صدر ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ پیکا ترامیم کو صحافیوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔صدر ہائی کورٹ بار کے مطابق پیکا ایکٹ میں ترمیم کالا قانون اور آزادیٔ اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025ء کی توثیق کر دی تھی۔ صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیےصدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025...
    پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا ساتھ ہی اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کالا قانون اور آزادی رائے کا گلہ کاٹنے کے مترداف ہیں، پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے صحافت بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں، پیکا ترامیم آئین کے آرٹیکل 8 اور 19 سے متصادم ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا کہ آزادی رائے کا حق آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کے تحت بنیادی حق ہے، پیکا ایکٹ میں ترامیم اس حق کو ختم کرنے مترادف ہے، یہ ترامیم صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنان سمیت سب کیلئے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کیلئے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ...
    محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز صحافی سراپا احتجاج،صحافی اتحاد کی اپیل پر محراب پور پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، صحافیوں نے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید راہی، سلیم صحافی اور سرفراز نواز نے کہا کہ پیکا قانون ہے جسے صحافی برادری رد کرتی ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے بجائے ایسے قوانین نافذ کر رہی ہے جن سے آزادی اظہار کو دبایا جا سکے، پیکا آرڈیننس جیسے قوانین کا مقصد صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور دیگر پلیٹ فارمز پر عوامی مسائل اجاگر کرنے والے افراد کی زبان بندی کرنا ہے،ایسے قوانین صرف اس لیے بنائے جاتے ہیں تاکہ حکومت پر تنقید نہ کی جا...
    اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2 دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں جبکہ ہم نے صحافی برادری کو ٹارگٹ نہیں کیا، یہ سب کے لیے ہے۔
    صحافتی آزادیوں کو جکڑنے والے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر پی پی رہنما نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دبنگ موقف دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم پر میڈیا ہاؤسز اور صحافی برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔ پیکا ترامیم کیخلاف صحافی برادری کے تحفظات ہیں، جو ایک حد تک بجا بھی ہیں۔ حکومت کو چاہیے تھا کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیتی اور مشاورت سے ترمیم لاتی۔ پی پی ایم این اے نے کہا کہ وفاقی حکومت ہم سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کرتی۔ جب کمیٹی میں...
    اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹر نے پیکا ایکٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت تک اپنی آواز پہنچادی، صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج رنگ لانے لگا، پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر بل کچھ وقت کے لیے روک لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط...
    وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک —فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2 دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی مارشل لاء سے متعلق بات درست نہیں، عقیل ملکوزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ...  عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں  جبکہ ہم نے صحافی برادری کو...
    قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا۔ بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔ پیکا ترمیمی بل کے...