صحافتی تنظیموں نے پیکا کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عیدیداران نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اپنے بہت مسائل ہیں، پیکا ایکٹ سے یوں لگتا ہے کہ ٹی وی کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا کو چپ کروایا جارہا ہے، صحافیوں سے بھی گلا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیا ہے، جنہوں نے اٹھانا ہوتا ہے ان کو قانون کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، اس ایکٹ میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ خصوصی رپورٹ
کراچی پریس کلب میں ہونے والے سیمینار نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، کراچی پریس کلب اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے گا جو اس قانون کے واپس لیے جانے تک جاری رہے گی۔ کراچی پریس کلب کے تحت ایک بامعنی گفتگو جس کا عنوان ''سچائی کا دفاع، آزادی کا تحفظ'' پییکا ترمیمی بل 2025ء کے پس منظر میں میڈیا کا مستقبل کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر قدعن ہے، وفاقی حکومت سے اس ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کے خلاف ہر فورم احتجاج سمیت قانونی و تمام آپشنز کا استعمال مشترکہ مشاورت سے کیا جائے گا، اگر حکومت کو میڈیا کے حوالے سے قوانین بنانے ہیں تو وہ ڈائیلاگ کا اہتمام کرے، مشترکہ تجاویز کی روشنی میں پارلیمان سے قانون پاس کرائے، ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا کو بھی مادر پدر آزادی نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اس میں ایک ایڈیٹوریل میکینزم ہونا چاہیئے، توقع کرتے ہیں حکومت پیکا ایکٹ میں ترامیم کے لیے صحافتی تنظیموں سے رابطے کرے گی۔
نشست سے پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، سینئر صحافی ظفر عباس، سینئر صحافی اظہر عباس، بیرسٹر صلاح الدین، سول سوسائٹی کے ڈاکٹر توصیف احمد، سابق صدر پریس کلب سعید سربازی، فرحان ملک سمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرولڈ میڈیا اور سوشل میڈیا پر مزید قدغن لگے گی، مزاحمت کا کلچر ختم ہوچکا ہے اب مفاہمت کی جاتی ہے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جب بھی پارلیمان کے اندر کوئی بل پیش کیا جاتا ہے اس پر بحث کرنے کے بجائے رسمی طور پر بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا جاتا ہے، دونوں پارلیمان پر بحث کے بغیر ہی منظور کرلیا جاتا ہے، اس عمل کا ذمہ دار صرف سیاست دان ہی نہیں سوسائٹی بھی ہے کیونکہ ہمارے ہاں مزاحمت کا کلچر ختم ہوچکا ہے، قانون سازی کے حوالے سے پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی ہے، میں صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، جدوجہد کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔
صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ ن لیگ چاہتی تھی کہ پیکا قانون بنے لیکن اس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہوگئی، صدر مملکت نے پیکا ایکٹ کو پاس کیا اب یہ قانون بن گیا ہے، یہ ایکٹ آزادی اظہار رائے کے منافی ہے۔ سہیل افضل خان نے کہا کہ پیکا بل ہماری توقع سے پہلے ہی پاس ہوگیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتیں قوانین کے لیے الفاظ اچھے استعمال کرتے ہیں لیکن الفاظ کی آڑ میں آوازوں پر قدغن لگ گئی ہے۔ سینئر صحافی اظہر عباس نے اس موقع پر کہا کہ پیکا ایکٹ بنادیا گیا ہے دو چیزیں ہیں اس کا عمل ورکنگ جنرنلسٹ پر ہوگا، معاشرے پر اس کا اثر ہوگا، حکومت نے اس قانون پر ہم سے بات چیت نہیں کی، سابق حکومت نے ہمیں اس قانون کے حوالے سے ورکنگ پیپر دیا تھا اس پر ہم سے بات ہوئی تھی، اس بار تو ایساہوا ہی نہیں۔ انہوں نے نہ کوئی مسودہ دیا، دو گھنٹے پہلے ہم سے رابطہ کیا، ہم نے اپنی تجویزیں دی تو اس سے پہلے ہی قومی اسمبلی سے قانون پاس کردیا گیا، اس ایکٹ کے بعد کوئی اختلاف رائے نہیں کرسکتا ہے، اس کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسے قانون کو سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے سے بنانا چاہیئے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہمیں کلیئر ہونا چاہیئے کہ یہ ترامیم وغیرہ سیاسی جماعتیں نہیں کروا رہی ہیں بلکہ کوئی اور کررہے ہیں، یہ پیپلز پارٹی وہ پارٹی نہیں رہی بلکہ اب ہر کوئی دیکھ رہا ہے وہ کتنی سروس دے رہی ہے، 2017ء میں پہلی بار پیکا ترمیم کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اس زمانے میں ایف آئی اے نے اٹھایا تھا لوگوں کو، عمران خان کے دور میں اس کو مزید مضبوط کیا گیا، جب پی ٹی آئی کے بلے والا مسئلہ آیا تھا اس میں ایف آئی نے 100 سے زائد افراد کو اٹھایا، اس پر جے آئی ٹی بنی جس میں اداروں کے نمائندے تھے میں نے سپریم کورٹ میں اس کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ میں میرا یہ نکتہ تھا کہ ایک انسان تو یہ قانون کا سہارا لے سکتا ہے مگر ادارہ نہیں کرسکتا ہے، خفیہ اداروں کا جے آئی ٹی میں بیٹھنا صرف صحافیوں کو ڈرانے کے لیے تھا، اب تو سائبر کرائم کا ادارہ انکوائری کرکے گرفتار کرسکتا ہے، اس قانون میں ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ریگولیٹ کرے گا، اس قانون میں ان تمام اداروں یا افراد پر تنقید نہیں کرسکتے جس پر صحافی رپورٹنگ کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کے بعد اب کسی اختلاف رائے بھی نہیں کرسکتے ہیں، معاشرے کی اصلاح کے لیے مثبت تنقیدضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو کالا قانون قرار صحافتی تنظیموں کراچی پریس کلب سول سوسائٹی سوشل میڈیا پیکا ایکٹ نے کہا کہ کرتے ہیں کہ پیکا نے پیکا ایکٹ کو گیا ہے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
لینڈ ریفارمز بل پر بلتستان اور دیامر کے تحفظات کو دور کر لیا گیا، امجد ایڈووکیٹ
سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ معدنیات سے متعلق قانون سازی کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، مجوزہ قانون میں تین حصہ دار ہو سکتے ہیں، سب سے پہلے نمبر پر عوام دوسرے نمبر حکومت اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار شامل ہونگے۔ ان تینوں میں سے ایک بھی راضی نہ ہوا تو قانون پر عمل درآمد ممکن نہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازعہ کشمیر کا حصہ ہے، اس علاقے میں جو بھی قانون سازی کی جائے گی اس سے متعلق یہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، ورنہ جو بھی قانون بنے گا اس پر عمل درآمد مشکل ہو جائے گا۔ معدنیات سے متعلق قانون سازی سے قبل یہاں کی کمیونٹی کو اعتماد میں لینا ہو گا ورنہ جو حشر دوسرے قوانین کا ہوا ہے وہی معدنیات کے قانون کا بھی ہو گا۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ معدنیات سے متعلق قانون سازی کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، مجوزہ قانون میں تین حصہ دار ہو سکتے ہیں، سب سے پہلے نمبر پر عوام دوسرے نمبر حکومت اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار شامل ہونگے۔ ان تینوں میں سے ایک بھی راضی نہ ہوا تو قانون پر عمل درآمد ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں کا مسئلہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے، اس کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جا رہا ہے، لینڈ ریفارمز بل پر بلتستان اور دیامر سے آنے والے تحفظات کو دور کر لیا گیا ہے اور سب کیلئے قابل مسودہ تیار کر کے کابینہ سے منظور کرا کر اسمبلی کو بھیجا گیا ہے، اب جب بھی اسمبلی کا اجلاس ہو گا تو بل پیش کر دیا جائے گا اور بل پر بحث ہو گی۔
انہوں نے کہا اس کے بعد اس کو قانونی شکل دیدی جائے گی اور زمینوں کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔ ہمارا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ عوام کو حق ملکیت ملنا چاہیئے، زمینوں کے مالک عوام ہیں، معدنیات پر قانون سازی سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے، بصورت دیگر مسائل آئیں گے، پہاڑوں اور ان میں چھپے معدنیات سے اب تک یہاں کے عوام کو اب تک کچھ نہیں ملا ہے حالانکہ پہاڑوں اور معدنیات کے اسٹیک ہولڈر جی بی کے بیس لاکھ عوام ہیں، آج قانون سازی کے بعد بھی لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا تو عوام کیسے خاموش رہیں گے، اگر ہم عوام کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکے تو ہم عوام کے پاس جائیں گے، وہ جو کہیں گے قبول کریں گے، معدنیات کا قانون اسمبلی کو بائی پاس کر کے نہیں بنایا جا سکتا، مرضی کی قانون سازی ہو گی تو نتائج دور رس نہیں نکلیں گے۔ کمیونٹی کو قانون سازی کے بعد فوائد ملنے چاہیں، عوام کو جب تک شیئر نہیں ملے گا تب تک عوام قانون سازی پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔ گلگت بلتستان کو بلوچستان کے طرز پر ٹریٹ کریں گے تو مسائل بڑھیں گے، اس لئے اس خطے کو سندھ کے طرز پر ٹریٹ کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے اعتماد کو بحال رکھ کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہ کچھ کیا جا سکے۔