2025-01-23@19:48:33 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«کراچی پریس کلب»:

    ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ آبش صدیقی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
    کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
    کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
    ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
    کراچی: پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کل کو ہوگا،پہلی پرواز کراچی سے آپریٹ کی جائے گی،پہلی پرواز کا استقبال واٹر سیلیوٹ سے کیا جائے گا۔   نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کل سے آپریشنل ہوگا، تاریخی موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی گوادر کے لیے پہلی پرواز پی کے 503  کراچی سے روانہ ہوگی، جس کو رن وے پر اترتے ہی واٹر سیلیوٹ دیا جائےگا۔ افتتاحی تقریب میں مسافروں کا استقبال متوقع طور پر وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کریں گے،تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن احسن علی منگی، ڈائریکٹر جنرل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جیو نیوز کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔  مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیمزکا اضافی چارج تفویض مزید :
    کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کراچی کیلئے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل کل چار روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے خطاب کریں گے 18 جامعہ الاخوان کراچی 19 منصورہ ہالا اور جامعہ حنیفیہ 20 ریاض العلوم حیدرآباد 21 کو صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی سمیجو و دیگر ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب 20 جنوری بروز پیر صبح10...
    کراچی ( پ ر) پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلیے شہر قائد میں سب سے بڑا ایکسپو میرا برانڈ ’’میڈان پاکستان‘‘ کل 18تا19 جنوری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔پاکستان بزنس فورم نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بزبس فورم کے ایک وفد نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے دفتر کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بزنس فورم کراچی کے سابق صدر کاشف ہاشمی اورسیکرٹری عامر رفیع نے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کو میرا برانڈ پاکستان ایکسپو میں شرکت کی دعوت دیاور کہاکہ میدان پاکستان ایکسپو کا مقصد پاکستانی صنعتوں کی مہارت کو اجاگر کرنا اور مقامی کاروبار کو عا لمی سطح پر...
    کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ...
    کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے نائب صدر ارشاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو قومی کاز سمجھتا ہے اور صحافی برادری ہمیشہ فلسطین کا زکی حمایت جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور فلسطین فائونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد میںسیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر...
    کراچی پریس کلب کے باہر فشری کے تاجر ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
    فلسطین فائونڈیشن کاوفد کراچی پریس کلب کے نومنتخب نائب صدر ارشادکھوکھرکوگلدستہ پیش کررہاہے
    گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے مین سی ویو روڈ پر ہونے والا عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کراچی کی تاریخ میں ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی مارچثابت ہوا ، کراچی کے شہری شہر بھر سے اپنی فیملیز کے ہمراہ اپنی گاڑیوں ، کوچوں اور سوزوکیوں اور نوجوان موٹر سائیکلوں کے ذریعے سی ویو روڈ پر پہنچے۔
    مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ میڈیا پر سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر ہوئیں، تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی مدد کیلئے کھول دیئے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے...
    اتوار کو شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔  اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی،شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضائوں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہحرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور بالائی سندھ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا نااہل اور نالائق کے ہاتھوں آگیا ہے، کے پی کے بے امنی کا شکار ہے، لگتا ہے وزیراعلی کے پی کے صوبے کے حالات سنبھال نہیں سکتے، ان کو صرف بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کی فکر ہے، گورنر راج ایک جمہوری عمل نہیں ہے، ہم امن کے لیے ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نئی باڈی...
    فوٹو: فائل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
۱