کراچی پریس کلب کے صدرسیکرٹری و مجلس عاملہ کااظہارتعزیت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبرز پریس کلب اور جی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی اسحاق بلوچ کے بڑے بھائی محمد ابراہیم بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم اسحاق بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کلب
پڑھیں:
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد
ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تعزیتی مجلس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر سینئر حریت رہنماء محمد حسین خطیب کے کزن اور جسٹس اینڈ پیس فورم کے صدر تنویرالاسلام کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ تنویر اسلام کی والدہ کا گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس موقع پرسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت اورجنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔ مجلس میں کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔