Jang News:
2025-04-15@06:29:41 GMT

کراچی: کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

کراچی: کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

---فائل فوٹو 

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی

کراچی شہر قائد میں اتوار اور پیر کو موسم کیسا.

..

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں سخت سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی میں

پڑھیں:

الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملہ: وینٹیلیٹر سے نکالا گیا بچہ سردی میں دم توڑ گیا

غزہ شہر میں واقع الاہلی اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی شدید بمباری نے اسپتال کے آکسیجن اسٹیشن، سرجری یونٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسپتال اب مکمل طور پر سروس سے باہر ہو چکا ہے۔

الجزیرہ کے نمائندے ہانی محمود کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کو پہلے سے خبردار کیا تھا کہ وہ شدید دھماکوں کی آوازیں سنیں گے۔ اس وارننگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد الاہلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

اس بمباری کے دوران اسپتال میں موجود مریضوں اور طبی عملے کو مختصر وقت میں نکالنے کا حکم دیا گیا۔ کئی مریض جو طبی آلات سے منسلک تھے، انہیں زبردستی باہر نکالا گیا۔ اسی دوران ایک بچے کو وینٹیلیٹر سے ہٹا کر اسپتال سے باہر نکالا گیا، جہاں وہ سردی کی شدت سے دم توڑ گیا۔

ہانی محمود نے بتایا کہ یہ ایک ایسا منظر تھا جو سمجھنے سے باہر تھا۔ اسپتال کا عملہ بے بسی کے عالم میں مریضوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا، لیکن شدید سردی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی نے ایک انسانی المیہ کو جنم دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات، بولان میل کی وقت تبدیل
  • آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
  • الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملہ: وینٹیلیٹر سے نکالا گیا بچہ سردی میں دم توڑ گیا
  • پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • خیبرپختونخوا کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، ایڈوائزری جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل