2025-04-16@20:00:50 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«کراچی پریس کلب»:
(نئی خبر)
گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے مین سی ویو روڈ پر ہونے والا عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کراچی کی تاریخ میں ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی مارچثابت ہوا ، کراچی کے شہری شہر بھر سے اپنی فیملیز کے ہمراہ اپنی گاڑیوں ، کوچوں اور سوزوکیوں اور نوجوان موٹر سائیکلوں کے ذریعے سی ویو روڈ پر پہنچے۔
مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ میڈیا پر سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر ہوئیں، تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی مدد کیلئے کھول دیئے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے...
اتوار کو شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری کمی رہی،شہرمیں دن بھر شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضائوں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہحرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور بالائی سندھ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا نااہل اور نالائق کے ہاتھوں آگیا ہے، کے پی کے بے امنی کا شکار ہے، لگتا ہے وزیراعلی کے پی کے صوبے کے حالات سنبھال نہیں سکتے، ان کو صرف بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرانے کی فکر ہے، گورنر راج ایک جمہوری عمل نہیں ہے، ہم امن کے لیے ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی نئی باڈی...
فوٹو: فائل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔