کراچی؛ سردی کی شدت میں اضافہ، کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اتوار کو شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا، کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اتوار کوشہر میں فضاوں پر چھانے والی ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تندوتیز ہوائیں چلنے کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کے وقت کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟
---فائل فوٹوملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت لیہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اسکردو میں پارہ منفی 10 رہا۔
کراچی: کم سے کم درجۂ حرارت 11 ریکارڈشہرِ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔