روزنامہ جسارت کے خالد مخدومی اور محمد انور کیلیے کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی: روزنامہ جسارت کے مرحوم سینئر صحافیوں خالد مخدومی اور محمد انور کے لئے آج ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس کیا گیا ۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری سہیل افضل، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی ، سینئر صحافی منیر الدین، مرحوم خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی اورمرحوم محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی دْالی۔جبکہ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مقررین نے دونوں مرحومین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مخدومی اورمحمد انور نے انتہائی ذمہ داری اوردیانتدار کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے اور صحافتی اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور اپنی جان کی پرواہ ناکرتے ہوئے کبھی کسی خبر کو نہیں روکا۔
اس موقع پر سکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل نے کہا کہ خالد مخدومی بہت خوش مزاج انسان تھے۔ جبکہ محمد انور نے ایسے حالات میں زندگی گزاری جو بہت تشویشناک تھے، لیکن اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیتے۔
سنیئر صحافی مقصود یوسفی نے کیا کہ خالد مخدومی نے صحافت اختیار کرتے ہوئے اپنے والد اور بڑے بھائی کا احترام برقرار رکھا۔ مخدومی نے پر عزم زندگی بسر کی۔ اور سودے بازی کو نظر انداز کیا۔
منیرالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہم عصر دوستوں کے حوالے سے مختلف واقعات بیان کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب خالد مخدومی مخدومی اور
پڑھیں:
نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔
نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ نیتو اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بچے ہیں، بیٹی ردھیمہ کپور اور بیٹا، معروف اداکار رنبیر کپور۔
نیتو اور رشی کپور نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جن میں ’امر اکبر انتھونی‘، ’کھیل کھیل میں‘، ’رفو چکر‘، ’کبھی کبھی‘ اور ’بے شرم‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ ان کے انتقال کے بعد مکمل کی گئی، جس میں باقی مناظر اداکار پاریش راول نے مکمل کیے۔