سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کل شروع، 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں بھی گزشتہ ماہ ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی تھی۔سیوریج کے مثبت نمونے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد پولیو کے خاتمے پولیو کے
پڑھیں:
پولیو مہم کاآغاز3فروری سے ہوگا
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔