کراچی:بھارتی تسلط اور ریاستی جبر و تشدد کے شکار اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو ”یوم ِ یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کر دیئے گئے۔

 5فروری کو جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یکجہتی کشمیر ریلی“ نکالی جائے گی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نرسری بس اسٹاپ شاہراہ فیصل پر قائم یکجہتی کیمپ کا دورہ کیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی جبرو تسلط اور اقوام ِ متحدہ کی ناکامی و دہرے میعار کے باعث مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اہل کشمیر نے راجا ہری سنگھ کے خلاف اعلان بغاوت کیا، اہل کشمیر نے پاکستان کی آزادی سے قبل فیصلہ کیا تھاکہ ہمارا رشتہ کلمہ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ صرف خطے کا نہیں بلکہ سوا کروڑمسلمانوں کا ہے جن کے دل پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کے عوام ایک لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ   بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کی شق کے مطابق کشمیر کی اصل روح کو غصب کرکے مقبوضہ کشمیر کوبھارت میں شامل کردیا۔ گزشتہ 5 سال میں کشمیریوں کے لیے کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی جیل بنادیا ہے،یہ سب کچھ اقوام متحدہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر

پڑھیں:

بنو قابل کورنگی کراچی کا سب سے بڑا پروگرام تھا، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنو قابل کورنگی کراچی میں ہونے والے پروگرامات میں سب سے بڑا پروگرام تھا، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کامیابی کی دلیل ہے یہ۔ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بنو قابل پروگرام کے شاندار انعقاد پر ضلعی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں اہلیت ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، انتظامات ناکافی تھے لیکن کارکنان نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو ممکن بنایا جس کیلیے ستائش کے مستحق ہیں اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم کریں۔ امیر جماعت اسلامی کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ کورنگی بنو قابل اہلیت ٹیسٹ کی کامیابی کارکنان کی بڑی کامیابی ہے، آج ان کارکنان کو تحسین پیش کرتے ہیں جو ستائش کی تمنا کے بغیر کام کرتے ہیں، پہلے پروگرام میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ پورا لانڈھی کورنگی امنڈ آیا ہے ہم نے پہلے پروگرام میں شریک نہ ہوسکنے والوں کیلیے دوسرے ٹیسٹ کا اہتمام کیا تاکہ آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرکے باعزت روز گار کا حصول ممکن بناسکیں۔ پروگرام کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ لانڈھی کورنگی کے عوام کے دل جماعت اسلامی کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کورنگی و وائس چیئرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران، نائب امیر منصور فیروز اور قیم ضلع نوید اختر سمیت ذمہ داران ضلع موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا ملک گیر یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
  • پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم
  • میرپورخاص،جماعت اسلامی 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
  • بنو قابل کورنگی کراچی کا سب سے بڑا پروگرام تھا، منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
  • جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کشمیرکانفرنس اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی،منعم ظفر
  • منعم ظفر خان کی زیر صدارت آج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ ہوگی
  • اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خان