کراچی میں آج افطار سے پہلے صدر، زینب مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک، ایم اے جناح روڈ اور گورنر ہاؤس کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا۔

ہزاروں افراد کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور سڑک پر روزہ افطار کیا۔

پولیس نے آج سہ پہر کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی کراچی پریس کلب کے قریب تعینات تھی، جس کے نتیجے میں پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اس دوران زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین میں کھینچا تانی ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمی دین بلوچ سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 مظاہرین ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس سے پہلے پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف بھی ایک مظاہرہ کیا گیا، پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کی بندش کی صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے مذمت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پریس کلب کے اطراف ٹریفک جام

پڑھیں:

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے اور احتجاج پر پابندی

کراچی:

شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، حکم آتے ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے بعد آج سندھ حکومت نے بھی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسی گورنری کا فائدہ نہیں جہاں بچے اور لوگ کچلے جارہے ہوں، کامران ٹیسوری ٹریفک حادثات پر جذباتی
  • کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، ایک اور ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق
  • ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
  • شوبز اور میڈیا شخصیات کی کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت
  • کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا، 6کارکن گرفتار
  • کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے اور احتجاج پر پابندی
  • کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کیلئے بند