کراچی: تحریک انصاف کے تحت یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جامعہ کراچی، بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کیخلاف احتجاج

شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں بھارتی جارحیت، غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جس میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز جامعہ کی انتظامی عمارت سے ہوا اور آزادی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے جارحانہ عزائم، سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی اور پاکستان سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وائس چانسلر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ علم، اتحاد اور قومی جذبے کو ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے استعمال کریں اور ہر سطح پر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا پیغام عام کریں۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، پاکستانی قوم اصولوں کی بات کرتی ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کی زراعت، معیشت اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہے اور بھارت کا یہ رویہ جنوبی ایشیا کو ایک نئے محاذ پر لا کھڑا کر سکتا ہے، پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کے ساتھ مل کر ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان دفاعی طور پر بہت مضبوط ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج دنیا بھر میں اپنے پیشہ ورانہ مہارتوں کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔ ریلی میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
  • جامعہ کراچی کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی، ایک کلومیٹر علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا
  • جامعہ کراچی، بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکی کیخلاف احتجاج
  • کراچی میں آئی ایس او کا احتجاج، اسرائیل نواز تنظیم ’’شراکا‘‘ کی پاکستان میں سرگرمیوں کی مذمت
  • تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا
  • کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری
  • کراچ: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ دروازے سائلین کیلئے آج بھی بند
  • کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا
  • کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان