چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔
آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو 1996 کے بعد کسی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/photos/icc-mens-champions-trophy-2025-ticket-information-released-%EF%B8%8Fmore-details-%EF%B8%8F-https/651985677491251/
ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ شائقین اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹکٹوں کو نہ صرف سستا رکھا بلکہ آن لائن پلیٹ فارم اور پاکستان بھر میں 100 سے زائد آؤٹ لیٹس کے ذریعے سب کیلئے قابل رسائی بھی بنا دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے میچوں کے ٹکٹ سے معلومات بعد میں جاری کی جائے گی، فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں چار مقامات کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا گروپ مرحلہ
گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلا دیش
گروپ بی: آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹکٹوں کی فروخت چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہوگی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کامیابی یہ ہوگی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔