Jang News:
2025-03-26@00:18:24 GMT

کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کیلئے بند

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کیلئے بند

— فائل فوٹو

کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا

شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے 18 مارچ کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ضعیف العمر شہری دوران علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثہ رواں ماہ 18 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

متوفی کی لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
  • کراچی: قائد آباد میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
  • موٹر سائیکل حادثے میں اموات کیخلاف جماعتِ اسلامی کراچی کا آج ملیر ہالٹ پر احتجاج کا اعلان
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا، 6کارکن گرفتار
  • کراچی: فوارہ چوک کے قریب احتجاج پر مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
  • صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کے اغوا کیخلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج
  • کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار
  • کراچی میں افطار سے قبل گورنر ہاؤس اور پریس کلب کے اطراف بدترین ٹریفک جام
  • صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی