میرابرانڈ ’’میڈ ان پاکستان‘‘ایکسپو کل سے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی ( پ ر) پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلیے شہر قائد میں سب سے بڑا ایکسپو میرا برانڈ ’’میڈان پاکستان‘‘ کل 18تا19 جنوری کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔پاکستان بزنس فورم نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بزبس فورم کے ایک وفد نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے دفتر کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان بزنس فورم کراچی کے سابق صدر کاشف ہاشمی اورسیکرٹری عامر رفیع نے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کو میرا برانڈ پاکستان ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی
اور کہاکہ میدان پاکستان ایکسپو کا مقصد پاکستانی صنعتوں کی مہارت کو اجاگر کرنا اور مقامی کاروبار کو عا لمی سطح پر فروغ دینا ہے، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو کاروباری حضرات، صنعتکار، اورسرمایہ کاروں کومقامی کاروبار کے لیے اپنی مصنوعات کی نمائش اور نئے مواقع فراہم کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع شرقی
پڑھیں:
پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ ---- فائل فوٹونائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم لا رہی ہے جن سے دستور متنازع ہو جائے گا۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی چوری نہ کرے۔
رہنما جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 اپریل کو پنجاب میں گندم کے بحران پر کاشت کار احتجاج کریں گے۔