فپواسا کاجامعات میں آج اور کل تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(جسارت نیوز)سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غورکیلیے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔فپواسا کے سیکرٹری عبدالرحمن ناگراج کے اعلامیہ کے مطابق منگل 28 جنوری کو سندھ کی تمام سرکاری جامعات کی اساتذہ کی تنظیمیں کراچی پریس کلب پر بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گی۔فپواسا سندھ چیپٹر دیگر تنظیموں (سپلا)، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی گروپس کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ تدریسی برادری کے مطالبات کی حمایت کی جا سکے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فپوآسا سندھ چیپٹر وزیر اعلیٰ کے اساتذہ اور اکیڈمیا کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری جامعات جامعات میں اساتذہ کی
پڑھیں:
طالبعلموں کیلئےاچھی خبر ، عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں 28 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔
حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پرسندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق شب معراج کے سلسلے میں 28 جنوری کو سندھ بھرمیں کالجز بند رہیں گے ۔
انٹرنیشنل ایکٹو سمز سے ملک میں بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا انکشاف