کراچی؛ ’ سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا کل ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔
سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔
راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی ہولڈ کررہے ہیں جس کا مقصد مصنوعی قلت پیدا کرنا ہے۔
صدر سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے جمعرات سے شہر بھر میں مرغی کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پولٹری فارمرز کو سرکاری ریٹ کا پابند نہیں کیاجاتا اور سرکاری ریٹ پر سپلائی نہیں ملتی اس وقت تک دکانیں بند رہیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری نرخ نے کہا کہ
پڑھیں:
زیلنسکی کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتے، ٹرمپ
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ٹروتھ سوشل اکانٹ پر ٹرمپ نے زیلنسکی کے بیانات کی تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ بہت دور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ زیلنسکی امن نہیں چاہتے، واشنگٹن انہیں زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ٹروتھ سوشل اکانٹ پر ٹرمپ نے زیلنسکی کے بیانات کی تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے زور دیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ بہت دور ہے۔ ٹرمپ نے ان الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدترین بیان ہے جو زیلنسکی کی طرف سے دیا جا سکتا ہے، امریکہ اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا، میں یہی کہہ رہا ہوں، زیلنسکی اس وقت تک امن نہیں چاہتے جب تک اسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہو۔