ووڈورڈ ٹرافی انڈر 17انٹر زونل کرکٹ کا فائنل کل کھیلاجائیگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس کے درمیان بروز جمعرات 30 جنوری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا اس موقع پر ظفر ریاض باری ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی ہونگے جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر ینگے جبکہ ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کا اعلان میچ سے قبل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ زون چھ وائٹس میں اسد عمر (کپتان)، طلال محمود، سومان کبیر، حماد عالم، ملک اشتر ،محمد اذان، عبد الحئی ،آریان خان، محمد حسنین، نقاب شفیق، مرتضیٰ تقی، حسن علی، عبداللہ احمد بٹ، یاسر حمید، محمد افہان الایمان، نور زمان خان،فیضان خان۔ نوید الاامین ( مینیجر ) عدنان کلیم (کوچ) شامل ہیں۔ جب کہ زون تین وائٹس میں انس بلوچ (کپتان )حمزہ عون والا، حیدر علی، دانیال علی ،بلال عقیل ، محمد وسیم، امان احمد، اسد اللہ خان،محمد علی ملک، احسن یعقوب، نظام الدین،معاذ مقبول،تیمور الرحمن،حیان راجہ،محمد سنی، میر عبدل رحمان ملک (مینیجر )سید عمران اعظم (کوچ) شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے اسٹینڈ اِن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف میچ میں دھونی نے صرف 11 گیندوں پر 26 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔
بھارت رتنا اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلے گئے مقابلے میں دھونی کو ان کی برق رفتار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا اور یوں وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ 43 سال اور 280 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے پروین تمبے کا 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں 42 سال 208 دن کی عمر میں یہ اعزاز جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی بیٹنگ مزید بہتری کی متقاضی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور بولنگ یونٹ ہم نے عمدہ کارکردگی دکھائی، لیکن بیٹنگ میں ابھی بہتری کی گنجائش ہے۔ ہمیں اپنے کردار اور ذمے داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ اگر کوئی بلے باز اچھی شروعات کرے تو اُسے اننگز کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
???? MS DHONI BECOMES THE OLDEST PLAYER IN IPL HISTORY TO WIN THE POTM AWARD – 43. ???? pic.twitter.com/MHV1Y2TMEN
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) April 14, 2025
دھونی نے نوجوان بلے باز شیخ رشید کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شیخ رشید نیٹس میں بھی تیزی سے بہتر ہورہا ہے اور اُس کے پاس مستند شاٹس کے ساتھ حریف بولرز پر حاوی ہونے کی صلاحیت ہے۔
مزید پڑھیں: ’میچ جلدی جیتو، بچے کی آمد قریب ہے‘، دھونی کی بیوی کی انسٹا اسٹوری وائرل
دلچسپ بات یہ رہی کہ ایم ایس دھونی خود پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر حیران دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو لگا کہ یہ ایوارڈ نور احمد کو ملنا چاہیے تھا، اُس نے زبردست بولنگ کی۔
یاد رہے کہ چنئی سپر کنگز کی یہ اس سیزن میں دوسری فتح ہے اور دھونی کی جانب سے اس عمر میں ایسی جارحانہ اننگز نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل بھارت چنئی سپر کنگز مہندر سنگھ دھونی مین آف دی میچ