جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990ء میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم نے سب سے پہلے منانے کا آغاز کیا تھا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے 5 فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،
تھرپارکر، نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،کشمور،دادو ،ٹنڈوالہ یار،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔ کراچی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو سکھر،صوبائی امیر کاشف سعید شیخ دادو۔صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف میرپورخاص، صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کشمور،پروفیسرنظام الدین میمن شکارپور،محمد افضال آرائیں نوابشاہ،مٹیاری ٹنڈوآدم، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو اورامیرحلقہ منعم ظفرخان کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت و خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا کاکہنا ہے کہ بھارت بڑے عرصے سے کشمیرپر قابض اورکشمیریوں پرظلم وستم کے پھاڑ توڑرہا ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے 2007دن سے کرفیو لگاکردنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اورجنت نظیروادی کوجہنم بناکررکھ دیا ہے جس پراقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیروحقوق انسانی کے ادروں کی مجرمانہ خاموشی انصاف کا قتل اورقابل مذمت ہے۔جماعت اسلامی اپنے کشمیری بھائیوں پرہونے والے مظالم پرخاموش نہیں بیٹھے گی ہرفورم پرکشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے اوربھارتی مظالم پرآوازبلند کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی، منعم ظفر
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 5فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 3فروری کوادارہ نورحق میں ”کشمیر کانفرنس“،4فروری کو شہر بھر کی شاہراؤں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور 5فروری کوجیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ”یوم یکجہتی کشمیر ریلی“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنایا جاتا ہے، قاضی حسین نے اس تحریک کی بنیاد رکھی،پیپلزپارٹی نے اپنے ویژن ”جہالت سب کے لیے“ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قانون پاس کر کے جامعات کی خود مختاری پر کاری ضرب لگائی ہے۔اسی ویژن کے تحت پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت تعلیم پر وار کررہی ہے،پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے پیکا ایکٹ پر دستخط کیے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور ایم کیو ایم اس کی پارٹنر ہے، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم نے مل کر آزادی صحافت کا گلا گھونٹا ہے، جمہوریت کی بات کرنے والے آمرانہ طرز عمل کے مطابق رویہ اختیار کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام لوگ آپس میں صرف بیان بازی اورنورا کشتی کرتے ہیں اور عوام کے خلاف فیصلے کرتے ہیں،قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر کی بہتری کے لیے ایم کیو ایم سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،حقیقت تو یہی ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی دونوں شہر کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج بھی ٹاؤنز کو اختیارات اور وسائل دینے کے لیے تیار نہیں ہے، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ جو2001سے 2005تک سٹی ناظم رہے،بلاتخصیص تمام یونین کمیٹیوں میں برابر کے فنڈز کی تقسیم کیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کراچی کے تمام ٹاؤنز کو 2ارب اور ہر یوسی کو 5کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں۔