کراچی میں کل سے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
موسمیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہو گیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں اور کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کے مطابق ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے، تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔
موسمیاتی ماہر کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی بڑنے کی پیش گوئی کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
آج پاکستان کیلئے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آ رہی ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج پاکستان کیلئے مزید ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں بیرون ملک سے آ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ٹھنڈی مثبت اور خیر کی ہوائیں پاکستان میں داخل ہورہی ہیں،یہ پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی ابتدا ہے،انشا اللہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی۔
مزید :