کراچی پریس کلب کے باہر فشری کے تاجر ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے باہر فشری کے تاجر ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینالوں کے خلاف احتجاج کریں گے، عاجز دھامراہ
گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی بھرپور عوامی طاقت سے روڈوں پر احتجاج کرے گی۔ ایم پی اے محمد اسماعیل راہو کا خطاب میں کہنا تھا کہ کینالیں سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہیں، اسے ہم ہر حال میں رد کرتے ہیں، شہید فاضل راہو نے اپنی ساری زندگی غریب و مسکین لوگوں کے حق و حاصلات کے لیے جدوجہد میں گزار دی۔ ایم پی اے حاجی رسول بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شہید فاضل راہو عوامی سیاست کے بے تاج بادشاہ تھے جو غریبوں کے لیے ہر دل خدمت کرتے تھے۔ اس موقع پر مصطفی سہاگ، میر اللہ بخش ٹالپور، تاج محمد ملاح، ڈاکٹر سجاد چانڈیو، اسلم راہو، شہناز راہو، ڈاکٹر عزیز ٹالپور اور خلیل قاضی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔