پیکا ایکٹ میں ترامیم: سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پیکا ایکٹ میں کی جانے والی حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق کے منافی قانون سازی کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کو بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں دوبارہ جائزہ لیا جائے۔
درخواست گزار نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف فل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے اور ان ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ میں گیا ہے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
بشریٰ بی بی---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔