Daily Mumtaz:
2025-04-15@06:39:31 GMT

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد ﷲ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد ﷲ

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔

حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟

حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط

چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب  سربراہ اور  چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ہسپانوی وزیر خارجہ الواریز نے بیجنگ میں “عوامی جمہوریہ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور اسپین کے فلم اور آڈیو ویژول آرٹس بیورو کے مابین فلم تعاون پر مفاہمت کی یادداشت” پر دستخط کیے۔

چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ ہے۔ حالیہ برسوں میں ، فلم اور ٹیلی ویژن میں چین اور مغرب کے مابین تبادلے اور تعاون گہرا ہوا ہے اور اہم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یادداشت کے مطابق چین اور اسپین فلم کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کریں گے

، فلم فیسٹیولز اور نمائشوں میں شرکت، فلموں کی  باہمی اسکریننگ، مشترکہ پروڈکشن اور اہلکاروں کے تبادلوں میں عملی تعاون کو وسعت دیں گے تاکہ  دونوں ممالک کے ثقافتی و افرادی تبادلوں کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی میں نئی توانائی داخل کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں وقف قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک
  • قتل کیس میں ناقص تفتیش؛ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
  • امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
  • چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ
  • ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید