صوابی : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسدقیصر کاکہنا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار پر پابندی لگائی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کو واپس لیا جائے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر  نے کہاکہ 8 فروری کو صوابی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ بدلے گا،8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن 17سیٹوں والے شہبازشریف کو وزیراعظم بناکر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد انہوں نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے اور محکوم بھی بنادیا ہے،جب بھی ہماری حکومت آئے گی تو 26ویں ترمیم کو ختم کریں گے اور عدالتوں کو ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔

اسد قیصر کاکہنا تھا کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، حکومت دعوؤں کے برعکس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، غریب انسان مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، اسد اللہ بھٹو، مولانا صادق جعفری، پیر ازہر علی ہمدانی، رہنماء جمیعت علماء پاکستان علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، ہیئت آئمہ مساجد کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی، مفتی مرتضیٰ رحمانی، علامہ امین انصاری، سماجی رہنماء خالد راؤ، رہنماء جعفریہ الائنس شبر رضا، پیر معاذ نظامی، تحریک بیداری امت مصطفی کے رہنماء یاور عباس، رہنماء مرکزی مسلم لیگ فیصل علی بلوچ، پاکستان عوامی تحریک کے نوید عالم اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنماؤں نے کیا۔

مقررین نے غزہ لبنان اور یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے، آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے کے سامنے آشکار ہوگیا ہے اور عالم انسانیت دنیا بھر میں ان ظالم و جابر سامراجی قوتوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، آج اہلیان فلسطین نے اپنے لہو سے مزاحمت کی دنیا میں ایسی تاریخ لکھ دی ہے، جو تاقیامت باقی رہے گی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صہیونی ریاست کے حق میں پھر آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، مختلف صحافی وفود کے ہمراہ ملک دشمن تنظیم شراکا کے تحت غاصب ریاست کے دورہ جات کرتے ہیں اور نظریہ پاکستان کی دھجیاں اڑا کر قائداعظمؒ کے اسرائیل مخالف مؤقف کی نفی کرتے ہیں، حکومتِ پاکستان ان افراد کیخلاف فوری کارروئی کرے اور شراکا نامی صہیونی تنظیم کو پاکستان میں کالعدم قرار دے کر ان کی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کرے۔

مقررین نے مزید کہا کہ اسلامی مملک غزہ میں جاری قتل عام پر فوری ایکشن لیں اور دہشتگرد ریاست امریکا پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالیں، غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور ہمارے بے حس حکمران صرف زبانی جمع خرچ ہر اکتفا کیئے بیٹھے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • خیبر پختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کا وائٹ پیپر جاری کردیا
  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد، اے این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان
  • بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی : وفاقی وزیرقانون
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال
  • خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف متحد، دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
  • بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ