سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں، پیکا قانون 2025 کے تحت حکومتی رکن سونیا عاشر کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔ حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر درخواست دائر کردی گئی۔حکومتی رکن سونیا عاشرپیکا قانون کے تحت مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سونیا عاشرکیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جمع کرائی گئی۔ سونیا عاشرکیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون نے درخواست دائر کی۔مسیحی خاتون درخواست گزار نے مئوقف اپنایا کہ بچی کے اغواء اور زیادتی کے ملزمان اس وقت جیل میں ہیں، عدالت نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی، سونیا عاشر نے فیک پوسٹ شیئر کی کہ ملزمان کو 25سال کی سزا ہوگئی ہے، فیک نیوز متاثرہ بچی کے زیرسماعت مقدمے پر منفی طریقے سے اثر انداز ہوئی۔پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومتی رکن سونیا عاشر درخواست دائر پیکا قانون
پڑھیں:
ڈیری کی صنعت کیلئے اچھی خبر، حکومت نے دودھ پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی نیوز سنادی،جا نئے کیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ڈیری ایسوسی ایشن کے اراکین کی ایک ٹیم سے ملاقات کی جس میں اس کے چند بنیادی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیم نے ڈیری سیکٹر کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل کی طرف اشارہ کیا، لیکن اس نے دودھ پر ٹیکس لگانے پر بھرپور توجہ دی۔ وزیر نے زیر بحث مسائل کو سراہا اور کہا کہ دودھ ہر صارف کی ضرورت ہے اور اسے ٹیکس سے پاک ہونا چاہئے یا کم از کم نچلی سطح پر ٹیکس لگانا چاہئے۔
رانا تنویر حسین نے دودھ پر عائد ٹیکس کو کم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں دودھ پر ٹیکس لگانے سے متعلق اچھی خبریں سنائیں گے۔وزیر نے مزید کہا کہ بہت سے دیہی کسان معاشی بقا کے لیے دودھ کی فروخت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور یہ کہ ریاست ان کی آمدنی کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دیہی کسانوں کی مدد کرنا جو ڈیری کی پیداوار میں معاونت کرتے ہیں اور زرعی شعبے کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔وزارت ایک سیمینار منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد ڈیری کو درپیش مسائل کے قابل عمل حل پر تبادلہ خیال کرنا ہے، جس میں اسٹیک ہولڈرز کی ایک پوری رینج موجود ہے، تاکہ ڈیری سیکٹر کی پائیداری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔