بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پیکا ایکٹ ترامیم پر پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر ذمہ دار ہیں اور ان دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو اپنے کرتوتوں کا ذمہ دار ٹھہرائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ترامیم کہ پیپلز پارٹی سیف نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔