لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ حکومت کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنان سمیت سب کیلئے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جس کیلئے بلاول بھٹو زرداری بہترین انتخاب ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں۔ دونوں فریقوں کو صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت سے فائد اٹھانا چاہئے۔  ملک کا موجودہ جمہوری نظام صدرآصف علی زرداری کی مثبت سیاسی سوچ کی وجہ سے چل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا

قومی اسمبلی اجلاس میں غزہ   کے معاملے پر بحث کے دوران سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ حامد رضا نے کہا ہے کہ  بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟

حافظ حامد رضا   نے کہا کہ غزہ میں ستر ہزار فلسطینیوں کی شہادت ہوچکی،  کیا ستر ہزار قبلہ اول کے شہدا کے باوجود اس اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی پالیسی ہے؟ بتایا جائے فلسطین کے لیے احتجاج کرنے والوں کو ریڈزون میں داخلے کی کوشش پر لاٹھیاں کیوں ماری جاتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا فلسطین پر احتجاج کرنا اسلام آباد میں جرم ہے ؟ او آئی سی اجلاس بلاکر اسرائیل کو وارننگ دی جائے ورنہ جہاد کے اعلان پر عمل کیا جائے، بتایا جائے کہ وفاقی و پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟

حامد رضا نے کہا کہ وفاق میں فلسطین کے لئے احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں کی گئیں، پنجاب میں فلسطین کے پرچم پی ایس ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں سے چھین لئے گئے، اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کی گاڑیوں سے فلسطین کے پرچم اتار لئے گئے۔

سندھ حکومت کی تحسین کرتا ہوں کہ اس نے فلسطین کے لئے تمام مظاہروں کی اجازت دی، حکومت پچیس ہزار فلسطینی بچوں کو ہی لاکر انہیں بچائے،  آج کی قرارداد میں اسرائیل کے لیے وارننگ شامل کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وادی کشمیر میں "وقف ایکٹ نامنظور" کے نعروں کی گونج، مودی حکومت کے خلاف آواز بلند
  • پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو، احسن اقبال
  • بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی برینڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج کی کال
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا