2025-02-23@05:10:06 GMT
تلاش کی گنتی: 765
«ریزروائر میں پانی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا اور اس کے لیے سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن) نے ملک بھر میں ایک خصوصی مقابلے کا آغاز کر دیا ہے جس میں عوام کو چاند روور کے لیے نام تجویز کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، اس مقابلے کا مقصد عوام کو خلائی تحقیق اور پروگراموں میں شراکت داری کی ترغیب دینا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ “چاند روور کا نام تجویز کرکے آپ نہ صرف ایک اہم تاریخی لمحے کا حصہ...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ تمام چارجڈ پارکنگ غیرقانونی قرار دی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا ہے اور اس اقدام سے عوام کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں چارجڈ پارکنگ کا نظام جاری رہا تو وہ غیرقانونی ہوگا اور اس کی اطلاع صحافیوں کو دینی چاہیے تاکہ حکومتی ادارے فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔ صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پارکنگ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا...
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
کینیڈا (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں...

پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اورموٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے یکے بعد دیگرے5 واٹر ٹینکروں کوآگ لگا دی۔واقعہ پی آئی بی تھانے کی حدود میںحسن اسکوائر جاتے ہوئے جیل چورنگی پل پر پیش آیا ۔متوفی کی لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35سالہ رشید ولد رشید عالم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا...

کرپشن معاشی،معاشی ،مہنگائی ‘ندتمیزی تبدیلی کی ‘‘سوغاتیں : نواز شریف : میرے پاس مخالفین کے اے سی بند کرانے کا وقت نہیں : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور بہاولنگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا اور سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا۔ بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل 1973ء میں ملک کی دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر کے حامل روزنامہ نوائے وقت کے تاریخ ساز شمار ے کو پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری میں پورٹریٹ کی صورت میں آویزاں کر دیا گیا۔ پیر کو یہ پورٹریٹ پریس گیلری کی زینت بنا دی گئی،، پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973ء کو آئین پاکستان کی منظوری دی تھی اور صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے 12 اپریل کو اس کی توثیق کی اور آئین پاکستان کو 14 اگست 1973ء کو نافذ کیا گیا تھا، دستور ساز اسمبلی سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر نوائے وقت میں لیڈ سٹوری کے طور پر شائع ہوئی تھی۔...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہر کے ٹریفک مسائل کی وجوہات اور حل پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالت اور قوانین پر عملدرآمد کا فقدان ہیں۔ ٹریفک پولیس کو بھتہ خوری اور رشوت ستانی سے باز رکھنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ سٹی وارڈن فورس میں شہر کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ٹریفک کنٹرول کا نظام بہتر کیا جائے۔ مزید برآں، پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جلد مکمل کیے...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انکے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر بلوچستان کی عوام کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ علی حسن زہری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات...
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالا جیل میں میرے پاس بند ہیں، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے یا ان کے کھانوں پر اعتراض نہيں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا لاہورمیں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہ اب لوگ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار سے تنگ آچکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ملک سے سرمایہ کاری چلی گئی، پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا...
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
شیر افضل مروت - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ جیسے مجھے نکالا اس کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی...
قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے یوسف خان...
موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہو کر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے۔لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ اسے پکڑنے کا کہا تھا اور نہ چھوڑنے کا کہا، کبھی یہ نہیں کہا کہ اس کا اے سی بند کردو، کولر بند کرو، اچھا کھانا نہ دو۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی ہے، باتیں کرنا، الزام لگانا، پگڑی اچھالنا بہت آسان ہوتا ہے، خالی تقریروں سے کسی کا...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت نے ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان پائلٹ ترقیاتی پروگرام (وائی پی ڈی پی - 1) کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید فلائٹ ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں ۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار اٹھایا گیا ہے جو ہوابازی کے فروغ میں سنگ میل...
کیف: یوکرین کے ڈرونز نے جنوبی روس میں ایک اہم پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، یہ حملہ کاسپین پائپ لائن کنسورشیم (CPC) کے ایک پمپنگ اسٹیشن پر ہوا، جو قازقستان کے تیل کو جنوبی روس کے راستے بحیرہ اسود تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق رات گئے سات ڈرونز نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کروپوٹکنسکایا پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جو روس کے جنوبی کراسنوڈار خطے میں واقع ہے اور CPC پائپ لائن کا سب سے بڑا پمپنگ اسٹیشن ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں تیل کی ترسیل کم سطح پر جاری ہے۔ پائپ لائن آپریٹر کے مطابق یہ 1,500 کلومیٹر (930 میل) طویل پائپ...
بلوچستان حکومت نے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے نوجوان پائلٹس کے لیے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ سازی کرلی۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ نوجوان پائلٹس کے لیے انقلابی اقدام وائی پی ڈی پی 1 پروگرام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کیا جارہا جو ہوابازی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان پائلٹس کو 200 اضافی فلائٹ آورز کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کے عملی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو نہ صرف معیاری تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں مالی معاونت...
چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
سٹی 42 : سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے افسران کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیا، خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔ خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا، کہا گیا کہ سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہی کیئے جائیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
درخواست میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقراء حسن نے کہا کہ مساجد اور درگاہوں کو نشانہ بنا کر بار بار مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیرانہ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عبادت گاہوں کے قانون (پلیسز آف ورشپ ایکٹ) 1991 کے مؤثر طریقہ سے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ معاملہ 14 فروری کو چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ کے سامنے رکھا۔ عدالت نے ان کی درخواست کو عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق دیگر زیر التوا عرضیوں کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ہفتے نئی...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کےپانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کر ے گا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔ اس دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد دوطرفہ تعلقات،تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال ہوگا۔چیئرمین سینیٹ آذربائجان میں منعقد ہونے والی ایشیائی اسمبلی کے 15ویں سالانہ اجلاس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت شہر کی نصف آبادی کو پانی فراہم کرنے والی جرواری نہر گٹر نالے میں تبدیل پانی وارہ بندی جرواری نہر آس پاس کی آبادی کے لیے ڈرینج نالے کا کام کرنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کی نصف آبادی کو پینے کا پانی پہنچانے والی جرواری نہر محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے سبب گٹر نالے کی صورت میں جون کی تون موجود ہے ڈیڑھ ماہ سے پانی کی بندش کے سبب جرواری نہر آس پاس کی دکانوں مکانوں کے ڈرینج کی نکاس کے عمل کے لیے استعمال کی جارہی ہے عدالتی کمیشن متعلقہ ادارے سندھ حکومت محکمہ آبپاشیسمیت تمام محکمہ گزشتہ کئی سالوں...
مکوآنہ(این این آئی ) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس(نشان حیدر)کا74واںیوم پیدائش(آج)17فروری پیر کو منایاجائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے ان کی سالگرہ کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے عظیم سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ...
کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں بھاری گاڑیاں رواں دواں ہیں
پشاور: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دشمنی نے پانچ افراد کی جانیں نگل لیں، مخالفین نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار پانچ دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار ملک امان ، ناہید ، مقصود، امداد اوررازم خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی...
ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر اینڈ سینیٹیشن ادارے (واسا) نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متصل شہر راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے باعث واسا نے شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو شہریوں کے چالان کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی قلیل بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ فروری اور...
پاکستان میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ڈیم خشک ہونے لگے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بڑی کمی آ گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جا رہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح 700 فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے، واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔...
میونخ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیانے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کوڈیجیٹل دور کے لئے تیار نہیں کررہے ہیں، مقاصد کے حصول کے لئے سیاسی ومعاشی استحکام ودیگرمسائل پرغورکی ضرورت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کابل میں نئی حکومت کے بعدسے...
وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ خشک سالی پر ایم ڈی واسا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوچکی ہے، پانی کے کم استعمال کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے واٹر ایمرجنسی سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا، پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید...
راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔دوسری جانب واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔خشک سالی کے باعث ایم ڈی واسا نی خبردار کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔سلیم اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے، خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے، پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔ مٹھی اور اسلام کوٹ کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطلمٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی...
طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔ شہر...
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالااس کا میری پارٹی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،فی الوقت یہ جیت گئے اور مجھے گرا دیالیکن جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے بہت جلد بائونس بیک کروں گا، سلمان اکرم راجا غلط بیانی کررہے ہیں سارا کیا دھرا ان کا اور ساتھیوں کا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالااس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، بس برا کرنا چاہتے ہیں، کسی رکن اسمبلی کے ساتھ اس سے برا کیا ہوگا کہ اس کو پارٹی سے نکال دیں؟ اور وجہ کا بھی علم نہ ہو۔ جنہوں نے ووٹ دیئے، ضمیر بیچااور جن کو شوکاز دیئے گئے، وہ...

عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منطوری کے روز اجلاس میں نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے بانی قانون کے مطابق اپنی پارٹی میں کچھ نہیں ہیں لیکن عملاً اب تک وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر بدستور پی ٹی آئی کو چلانے والے فرد واحد ہیں۔ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بانی اب ان ارکانِ پارلیمنٹ کو پی ٹی آئی سے نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ سال 21 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باری باری منظوری کے عمل کے...
اسلام آباد: ملک میں زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے...
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر، ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بہت جلد پارٹی میں واپسی کروں گا، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، ایک سال میں تیسری بار مجھے نکلوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکالنے سے برا اور...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جن پارٹی ارکان نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں ہیں، معاملات غیر منتخب لوگ چلا رہے ہیں،...
اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈز اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان سے لاجسٹک اور آپریشنل سپیس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لئے مالی مدد ملتی رہی ہے۔ پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف ٹی ٹی پی کے دہشت گردانہ حملوں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونیوالوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم...
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کےکیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ...
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے تحت پولوں کی نمائش کا دروہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے،ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ گزشتہ چند برس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج کل جاتی امرا میں ہی اپنی مصروفیت جاری رکھے ہوئے ہیں ،اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں یا پارٹی میٹنگز، نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام پذیر ہیں۔ پاکستان کے2 روزہ دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان اپنا دورہ مکمل کر کے واپس جاچکے ہیں، جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ میاں نواز شریف ترک صدر سے ملنے اسلام آباد کیوں نہیں گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں مریم نواز نے صدر مسلم لیگ نواز شریف کی جانب سے...
ملک بھر میں چینی کا مجموعی سٹاک 47 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رواں سیزن میں چینی کی نئی پیداوار 38 لاکھ 48 ہزار میٹرک ٹن ہوئی، پنجاب میں رواں سیزن میں 25 لاکھ 79 ہزار ٹن چینی کی پیداوار ہوئی، سندھ میں پیداوار 10 لاکھ 43 ہزار، کے پی میں 2 لاکھ 26 ہزار ٹن رہی ، رواں سیزن میں 4 کروڑ 24 لاکھ ٹن سے زائد گنے کی کرشنگ کی گئی ۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چینی کا 17 لاکھ ٹن سے زائد سٹاک استعمال کیا جا چکا ہے، شوگر ملز کے پاس اس وقت 30 لاکھ 98 ہزار ٹن کا سٹاک موجود ہے، پنجاب کی 41...
بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی اڈیالہ جیل پہنچے عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے ، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آج جمعرات کا دن بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ۔عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل...
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکنصوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماو¿ں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت...

امینہ اردگان سے ملاقات، 3 مرلہ مفت پلاٹ سکیم پر عملدرآمد شروع، ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری...
راولپنڈی (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر بات چیت کے علاوہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بھی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو امریکہ کے تجارتی پارٹنرز پر ‘جوابی ٹیرف’ عائد کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "تین ہفتے بہت کمال رہے اور شاید اب تک کے بہترین۔” لیکن آج کا دن بڑا ہے۔ جوابی ٹیرف!!! میک امریکہ گریٹ اگین۔” صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ اپنی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس وصول کرنے والے ممالک پر ان کے برابر کی شرح کے ٹیکس عائد کرے گا۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور تھائی لینڈ جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ ہو...
ملتان: جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ وہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالتی احکامات کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا تاہم وہ بار بار عدالتی سمن کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے افراد میں پیپلز پارٹی کے 4 اہم رہنما اور وکلا عہدیداران شامل ہیں، جن میں رکن قومی...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پانچ مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلیجنس بنیاد پر پانچ مختلف کارروائیاں کیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں دو کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ لکی مروت میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ انہیں مسلسل چھٹے سال بھی آج شبِ برات سے قبل ایک بار پھر اپنے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے اور انکی منصبی و مذہبی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا سفری دستاویزات پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق فیصلہ خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ ان افراد کے لئے امید کی کرن ہے، جنہیں برسہا برس سے محض رشتہ داری کی بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان ہزاروں افراد کو محض عسکریت...
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہخط کے معاملے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختصراورجامع جواب دیاہے،یہ بانی پی ٹی آئی کاخط نہیں فوج کے خلاف بیانیہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی چالوں کو سب سمجھتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ صحافیوں نے آرمی چیف سے سوال کئے جن کاانہوں نے جواب دیا، آرمی چیف کی طرف سے خط کا صاف جواب ہی سمجھاجائے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کاخط چیف جسٹس کو بھیجاگیا وہ آرمی چیف کوبھیجاجاتا تو شاید جواب آجاتا،یہ آرمی چیف کو خط بھیجتے اور میڈیاکوجاری نہ کرتے تو شاید پھر بھی جواب آجاتا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نومئی کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے اورمعافی مانگنے کو تیار...
ملتان:عدالت نے پیپلز پارٹی کے4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز )ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نیکورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کیکیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد...
صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ کرپشن پر سزائے موت رکھنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی سیاستدان، فوجی جرنیل یا بااثر شخصیت ملکی وسائل اور اثاثے لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں نہ خرید سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے رہنماء و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں اس وقت تمام ادارے مفلوج اور کنٹرولڈ ہیں۔ قوانین کہیں بنتے ہیں اور پارلیمنٹ کا کام صرف انہیں منظور کروانا ہوتا ہے۔ اچھا ہوتا کہ حکومت عدلیہ اور صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے قانون سازی کی بجائے کرپشن کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرتی تو اس میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کوجواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کا وقت دیدیا، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکہ میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں۔وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا۔ ڈی ڈی لا کی جانب...
کیلیفورنیا:نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز موجود ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس میں جا رہی تھی، کہ ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے اس میں سوار 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی شے کے تباہ ہونے کی آواز اور پھر شور سنائی دیتا ہے، جو آبدوز کے پھٹنے کے بعد کے صوتی اخراج کا نتیجہ ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، یہ آڈیو خاص طور پر اس دھماکے کی آواز...

انٹرا پارٹی الیکشن کیس:الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، تحریک تعمیر پاکستان کو جواب جمع کروانے کےلئے مہلت دیدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی. پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں.(جاری ہے) وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو فروری کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل ساجد تنولی نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق نائیک سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں، چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز...
کراچی ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ ڈومیسٹک ٹرمینل میں پارک کروا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ غیرملکی طیارے کوانٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کروا دیا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کرکے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔ ذیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پی اے اے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جس وقت طیارہ لینڈ ہوا اس وقت بین الاقوامی پارکنگ میں جگہ اور بورڈنگ برج خالی نہیں تھا۔ ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے کو اسی وجہ سے ڈومیسٹک پارکنگ میں پارک کرایا۔ یہ معمول کی بات یے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیئرمین پیپلزپارٹی امریکا میں ہیں، ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا، ڈی ڈی لا کی جانب سے...
پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے پنجاب کو بدانتظامی کا شکار صوبہ قرار دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو بلدیاتی حکومتوں کے معاملہ پر سمجھائیں گے اور حوصلہ بھی دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر میڈیا سے گفتگو علی حیدر گیلانی کا موقف تھا کہ بلدیاتی اداروں کومستحکم کرنے میں پنجاب پیچھے جبکہ سندھ آگے ہے، حالانکہ آئین میں بلدیاتی حکومتوں کو جمہوریت کا تیسرا ستون قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی پنجاب حکومت سے راہیں جدا ہوسکتی ہیں، علی حیدر گیلانی علی حیدر گیلانی نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کروا صوبے کی گورننس کو بہتر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟ اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے۔ ممبر...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرلیا ہے، نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا ہے۔محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے، یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24گھنٹے کام کرے گا۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی انہوں نے نادرا سینٹر میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسس کے بارے میں بھی پوچھا۔دوسری جانب شہریوں نے بہترین سہولتوں کی...
تہلکہ ڈاٹ کام کے سیاسی بیورو میںغالباً 2011 میںکام کرتے ہوئے ایک بار ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال نے اپنے دفتر بلاکر ایک شخص سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے سے کسی اسٹوری کا خاکہ ہے، ان سے بات کرکے دیکھو کہ کس طرح اسٹوری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ شخص اروند کیجری وال تھے، جنہوں نے انکم ٹیکس محکمہ سے جوائنٹ کمشنر کے عہدے سے استعفا دیکر سول سوسائٹی میں شمولیت کرکے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہوا تھا۔ میں ان دنوں خود انکم ٹیکس کے گرداب میں پھنسا ہوا تھا، اس لیے شاید ایڈیٹر کو لگا ہوگا کہ میں اس اسٹوری کو زیادہ بہتر سمجھ پائوں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کا معاملہ ،عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نمائش چورنگی سے گرفتار 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں احمد علی، عارف حسین، عارف حسین، حسن رضا ودیگر شامل ہیں وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اس بات کی علامت ہوسکتا ہے کہ دنیا گلوبل وارمنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، جس میں درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زمین پر حدت میں اضافہ کرنے والے اخراج سے گرمی، بدترین سیلاب، ہیٹ ویو اور طوفانوں کے ساتھ سمندرکی سطح میں اضافے سے جانوروں اور پودوں کی مختلف اقسام کے معدوم ہونے کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے زمینی حالات میں تبدیلی کا سامنا ہر جانب ہو رہا ہے۔...
مایاوتی نے کہا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے کا باعث بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی کے معاملے پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی مذہبی تفریق پر مبنی کارروائیوں پر فوری روک لگائے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کشی نگر کے ہاٹا علاقے میں واقع مدنی مسجد کے مبینہ غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے کی خبر عوام میں غم و غصے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی میں جو جلسہ ہوا ہے اس کے متعلق بھی میڈیا میں بڑی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ خواجہ اصف نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی کے اندر بھی ان کی پارٹی کی یہی پوزیشن ہے، یہی صورت حال پہلے تھی، کسی اور کو بھی انہوں نے پارٹی سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ پرانے لوگ برطرف ہو چکے ہیں، جس پارٹی کو صرف اقتدار چاہیے، یہ بڑا ایک فطری عمل ہے، اب اقتدار نہیں رہا آزمائش کا دور ہے، سیاسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6 نکات پر مشتمل ہوگا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کرواکے ہدایات دیں۔بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔خط میں کہا گیا...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے گئے ہیں ، عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے، شیر افضل مروت کے بارے میں فیصلے کی تردید یا تصدیق نہیں کریں گے، اس پر پارٹی اپنا مؤقف دیدے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا تیسرا خط 6 پوائنٹس پر مشتمل ہوگا، عمران...
پاکستان تحریک انصاف نے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آٹھ فروری کو صوابی میں...