اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنماؤں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایاکہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں، پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں، امید ہے بعض رہنماؤں میں غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے


---فائل فوٹوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عاطف خان کو خراب کارکردگی پر بانئ پی ٹی آئی کے کہنے پر عہدے سے ہٹایا، بانئ پی ٹی آئی کے ہٹانے کے باوجود عاطف خان کو دوبارہ عہدہ دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کی جائیں: عاطف خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عاطف خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان کے صدر پشاور ریجن بننے پر بھی طنز کیا جبکہ گروپ میں موجود دیگر ارکان نے عاطف خان کو عہدہ ملنے پر مبارک باد دی۔

دوسری جانب عاطف خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو گروپ میں کہا اس پر تبصرہ نہیں کرتا، میں نے کسی کو کوئی ردعمل نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اندرونی اختلافات پبلک فورم پر نہیں آنے چاہئیں:چیئرمین پی ٹی آئی 
  • بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل
  • پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کی لہر برقرار، معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی
  • پی ٹی آئی میں بڑھتے اختلافات‘ بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روکدیا 
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے