Jang News:
2025-04-01@01:25:29 GMT

عید پر بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

عید پر بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا

فوٹو فائل

عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔

خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔

عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔

جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔

کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔

ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز، شائقین کا جوش عروج پر!

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جس میں ملک کے نامور گلوکار ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

آفیشل اینتھم میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جب کہ ان کے ساتھ معروف گلوکار ابرار الحق، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی اپنی آوازوں سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کو جلد مکمل ریلیز کیا جائے گا جس کا کرکٹ کے دیوانے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم کا شاندار ٹیزر ریلیز، شائقین کا جوش عروج پر!
  • لاہور میں 1910 سے قائم چچا بسا سوئٹس کیوں مشہور ہے؟
  • کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی حجاموں کی چاندنی، ریٹ دگنے ہوگئے
  • اسلحہ کلچر متعارف کروانے والے امن کے علمبردار بن رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا
  • عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بازاروں میں رش،دکانداروں کے نخرے بھی آسمانوں پر
  • راجستھان سے آئے کنگن ملتان کی ثقافت کا حصہ بن گئے
  • عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  • مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی