شوکاز نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کا پارٹی صدر کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عثمان خادم: پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے کا معاملہ، اکمل خان باری نے شوکاز نوٹس کا جواب پارٹی صدر کو بھجوا دیا
گزشتہ روز اکمل خان باری کو پارٹی ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا
اکمل خان باری پر لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرنے کا الزام تھا
محنت اور لگن کیساتھ دن رات پارٹی کیلئے محنت کررہا ہوں،اکمل خان باری کا شوکاز نوٹس کا جواب
مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا،اکمل خان باری
مینار پاکستان جلسہ کی اجازت مانگنے پر پنجاب حکومت نےمیرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے،اکمل خان باری
میری تمام کاوشیں امت مسلمہ کے لیڈر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہیں،اکمل خان باری کا جواب
میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں پارٹی کے ڈسپلن پر عمل کرنا ترجیح ہے،اکمل خان باری
پہلے اور آئندہ بھی پارٹی ڈسپلن کا پابند رہونگا،اکمل خان باری کی پارٹی کو یقین دہانی
بانی پی ٹی آئی کیلئے دل وجان سے وفاداری کیساتھ اپنے امور سرانجام دیتا رہوں گا،اکمل خان باری
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
پاکستان تحریک انصاف نے نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری کو شو کاز نوٹیفکیشن جاری کردیا
گزشتہ چند ماہ سے اکمل باری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر این او سیز کیلئے اپلائی کیا، متن
اکمل خاب باری پارٹی لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کے اعلان کیا، متن
اس طرز عمل سے پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچ رہا ہے، شوکاز نوٹس کا متن
اس حوالے سے 3 روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کریں، متن
میٹا نے نیا انقلابی اے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کر دیا ہ
آئندہ بغیر مشاورت کے ایسی سرگرمی پر مزید ایکشن لیا جائے گا، متن
صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری رانا بلال اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اکمل خان باری نے دس اپریل کو لاہور ہائیکورٹ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اکمل خان باری شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کی اجازت
پڑھیں:
مختلف ادارے آئیسکوکے 22 ارب 22 کروڑ کے مقروض،نوٹس جاری
اسلام آباد: آئیسکو نے سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ اداروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق واجبات کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے اور مختلف سرکاری و نیم سرکاری ادارے 22 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔
وزارت دفاع 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ اور سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مقروض ہے۔
پاک سیکرٹریٹ پر ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ، کیبنٹ سیکرٹریٹ پر 15 کروڑ 40 لاکھ واجب الادا ہیں جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ پر 21 کروڑ 70 لاکھ جبکہ چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ پر 8 کروڑ 80 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔
کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ جبکہ واسا ایک ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
پمز اور پولی کلینک پر 48 کروڑ 90 لاکھ، فیڈرل پولیس پر 38 کروڑ 70 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
کینٹ بورڈ راولپنڈی پر 31 کروڑ 40 لاکھ اور وزارت ریلوے پر 30 کروڑ 30 لاکھ کی رقم واجب الادا ہے جبکہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن پر 26 کروڑ 60 لاکھ، وزارت داخلہ پر 24 کروڑ 40 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔
پی ڈبلیو ڈی 23 کروڑ 30 لاکھ اور پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر 19 کروڑ 15 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔
دیگر نادہندہ اداروں میں پنجاب پولیس، ٹی ایم اے مری، پارلیمنٹ لاجز، وزارت تعلیم، وزارت صحت، ڈی ایچ کیو راولپنڈی بھی شامل ہیں۔