پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق ایف آئی اے، سول ایوی ایشن کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے پائیلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پائیلٹس کےجعلی لائسنس سے متعلق سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا جمیل احمد اور عامرمنصوب ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ میں پائیلٹس پر الزامات کو جھوٹ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے الزامات سے ملک پی آئی اے اور پائیلٹس کی بدنامی ہوئی ہے۔غلام سرور خان کے بیان سے پی آئی اے کو پوری دنیا میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان
عدالت نے سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کی اپیل مسترد کردی۔ سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے نے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے 68 پائیلٹس کا کیس ختم کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد 68 پائیلٹس کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیلی بربریت کیخلاف 11 اپریل کو لاہور میں بڑا مارچ کریں گے: حافظ نعیم
لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، کارنر میٹنگز، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کر رہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر رہی ہے۔11 اپریل کو پورے پاکستان میں اور خصوصی طو ر پر لاہور میں احتجاج اور امریکی قونصل خانہ کی جانب مارچ ہوگا، اسرائیلی بربریت کے خلاف لاہور میں بڑا مارچ کریں گے۔ 13 اپریل کو کراچی میں شا ہراہ فیصل پر اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر ڈیجیٹل میڈیا سلمان شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے عوام سے اپیل کی کہ مارچز اور مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے پارلیمنٹیرین کا وفد ترکی، سعودی عرب، اردن، مصر، ایران، قطر اور دیگر اسلامی ممالک کی حکومتوں کے ممبران سے ملے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے علاقہ کی جانب مارچ کرے۔ بدقسمتی سے حکومتی اوراپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی امریکہ اور اسرائیل کی مذمت نہیں کر رہا، سب ٹرمپ کی خوشنودی کا حصول چاہتے ہیں، اس موقع پر حماس کی حمایت نہ کرنا اور غزہ میں جاری ظلم پر خاموشی سب سے بڑی منافقت ہے، ہمیں حکمرانوں کے’’معیشت کمزور‘‘کے بہانوں کی ضرورت نہیں، معیشت انہوں نے ہی کمزور کی ہے جو برسہا برس سے عوام پر مسلط ہیں۔ انہوں نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کی وہ کہ مسئلہ فلسطین پر عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے صدر پاکستان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کے پی اور شمالی پنجاب کے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں اسلام آباد مارچ میں شرکت کریں، اس طرح زندہ دلان لاہور اور کراچی کے عوام بھی شایان شان طریقے سے مارچز میں شریک ہوں، انہوں نے صحافیوں سے اپیل کہ وہ انسانیت کو بچانے کے لیے عالمی میڈیا تنظیموں سے رابطے کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو حماس کو بدنام کرے گا وہ صہیونیوں اور امریکہ کا آلہ کار ہوگا، اگر کوئی پاکستانی اسرائیل کے دورہ پر گیا ہے اور پاکستان میں موجود ہے اسے گرفتار کیا جائے اور پوچھا جائے کہ وہ کس کی اجازت سے وہاں گیا ہے، حکومت اس معاملہ پر وضاحت جاری کرے۔