جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے حراست میں لیا۔
یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔
نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ لانگ مارچ کرنے کے لیے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، لیکن انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔
جب ایک پولیس افسر نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرنے آیا تو اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔ نوابزادہ گہرام بگٹی پولیس افسر سے کہتے رہے کہ گرفتار کرنا ہے تو انہیں ہتھکڑی پہنائی جائے، تب وہ جائیں گے۔
اس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بڑے ہیں، عزت دار ہیں، نواب زادہ ہیں۔ اس کے بعد نوابزادہ گہرام بگٹی پولیس افسر کے ساتھ چل پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمہوری وطن پارٹی گہرام بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمہوری وطن پارٹی گہرام بگٹی پولیس افسر
پڑھیں:
صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج
ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا، ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کیا، یہ فعل پیکا ایکٹ کی دفعہ 504 پی پی سی 21 کی حد کو پہنچتا ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں علیل ہیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔