سینیٹ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین سینیٹ کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ عالمی برادری نے یوسف رضا گیلانی کو اس باوقار عہدے پر تعینات کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ تقرری اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ آئی ایس سی فورم کے مقاصد اور اہداف کے حصول میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی اس عہدے پر تقرری پاکستان کے جمہوری پارلیمانی نظام اور خارجہ پالیسی کے لئے ایک اہم کامیابی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
پاکستان کیلئے اہم سفارتی کامیابی، عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔
چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے صدر سے چیئرمین سینیٹ کی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ملائیشیا کے اسپیکر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور آئی ایس سی بریفنگ سیشن کے شرکا کیلئے عشائیہ دیا گیا۔