اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے نہروں کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہروں کے منصوبے پر عوامی تائید اور آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کام کیا گیا، تو یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح ایک تنازعہ بن جائے گا۔

محمد علی درانی نے مزید کہا کہ نئی نہروں سے عام کسان، کاشتکار اور مقامی آبادی کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مجرمانہ خاموشی عوامی ردعمل کا باعث بن رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی بے چینی اور احتجاج کی وجہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی منافقت ہے، جس سے فوج کو بھی متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ‘اقتدار کے لیے بھائی بھائی اور نہروں پر لڑائی’ کا مجرمانہ کھیل کھیل رہی ہیں۔ بلاول بھٹو کا نہروں پر احتجاج اور مسلم لیگ (ن) کا صدر زرداری کی جانب سے منظوری دینے کا بیان صوبوں کے عوام کو لڑانے کی سازش ہے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کے منصوبوں پر عوامی تائید پیدا کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی، جسے دانستہ طور پر پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی سے نہروں تک کے معاملات کی خرابی حکومتی سازشوں کا نتیجہ ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ محمد علی درانی کہا کہ

پڑھیں:

رکن پارلیمنٹ ڈین نورس عصمت دری اور بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔

ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔

اس سے قبل انہوں نے 1997 سے 2010 تک پارلیمنٹ میں وانسڈائیک کے حلقے کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

پارلیمنٹ میں اپنے وقت کے دوران، مسٹر نورس وزیر اعظم گورڈن براؤن کے ماتحت جونیئر وزیر کے عہدے پر فائز رہے اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ماتحت اسسٹنٹ وہپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

مزید برآں وہ 2021 سے ویسٹ آف انگلینڈ کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم توقع ہے کہ وہ مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل مستعفی ہو جائیں گے۔

لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ڈین نورس ایم پی کو لیبر پارٹی نے ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے ہم مزید تبصرے سے قاصر ہیں جب تک کہ پولیس کی تفتیش فعال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس معطلی کا مطلب ہے کہ نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی مسٹر نورس کو پارٹی وہپ معطل کردیا گیا ہے، اس طرح وہ ہاؤس آف کامنز میں لیبر ایم پی کے طور پر کام کرنے سے روک دیے گئے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بلاول تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
  • پی ٹی آئی کا متنازعہ انٹرا پارٹی الیکشن؛ الیکشن کمیشن  8 اپریل کو سماعت کریگا
  • لیبر پارٹی کے ایم پی ڈین نوریس کی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری و رہائی
  • ٹیکسلا کو عالمی ثقافتی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
  • رکن پارلیمنٹ ڈین نورس عصمت دری اور بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
  • مسلم لیگ ن کے ناسمجھ لوگ آئین پڑھے بغیر بیان دے دیتے ہیں: شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
  • مسلم لیگ (ن) کے نہ سمجھ لوگ آئین نہیں پڑھتے اور بیان دے دیتے ہیں، شرجیل میمن
  • مسلم لیگ (ن) کے نہ سمجھ لوگ آئین نہیں ہڑھتے اور بیان دے دیتے ہیں، شرجیل میمن