لینڈ ریفارمز ایکٹ رواں ماہ ہی اسمبلی سے پاس کرائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے خلاف نہیں سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن اگر کسی کو پیپلز پارٹی سے مقابلے کا شوق ہے تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل اپریل میں ہی پاس کرائیں گے۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اپریل کے مہینے میں گلگت بلتستان اسمبلی سے بھی لینڈ ریفارمز ایکٹ کو پاس کرائیں گے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے خلاف نہیں سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن اگر کسی کو پیپلز پارٹی سے مقابلے کا شوق ہے تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین، جیالوں اور کارکنوں میں مقابلے کی سکت موجود ہے۔ شہید زوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار لٹکانا ملکی ترقی کو روکنا تھا جس کی مثال موجودہ دور میں سب کے سامنے واضح ہو چکی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت کے علمبردار، ناقابلِ شکست دفاع کے بانی اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے داعی تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی تیار ہیں
پڑھیں:
ایڈیشنل ڈی سی کے پاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کلکٹر کے مکمل اختیارات ہونگے، غلام محمد
وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20 سے 25 اپریل تک گلگت بلتستان کے اندر نئے ایڈیشنل اضلاع کا باقاعدہ آغازکیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈی سی کے پاس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور کلکٹر کے مکمل اختیارات ہونگے۔ ایڈیشنل ڈی سی کی تعیناتی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس ایڈیشنل اضلاع میں پولیس رول 1861ء کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کے بجائے ایس پی تعینات کرنے کا قانونی اختیارموجود ہے۔ انہوں نے کہا نئے قائم ہونے والے ایڈیشنل اضلاع کیلئے صوبائی حکومت نے بجٹ مختص کر کے ڈی سیز کے اکائونٹ میں منتقل کیا ہے۔ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔