Nawaiwaqt:
2025-04-05@01:19:11 GMT

لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا

قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا، 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا، پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی انتھک محنت کے نتیجے میں بروقت کارروائی ممکن ہوئی، آگ بجھانے میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔محکمہ جنگلات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جنگل میں آگ نامعلوم شخص کی لاپرواہی کے باعث لگی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ جنگلات

پڑھیں:

پنجاب تھرمل امیجنگ استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، شہر و جنگلات کی کڑی نگرانی شروع

پنجاب تھرمل امیجنگ کی ٹیکنالوجی اختیار کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا جس کے ذریعے جنگلات میں ماحول دشمن و غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کا تدارک کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟

تھرمل امیجرز کے ذریعے صوبے کے جنگلات کی 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس نگرانی کے نتیجے میں یہ ممکن ہوگیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے والے، درخت کاٹ کر لے جانے والے، شکار و دیگر طریقوں سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے یا دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے کہ تھرمل امیجنگ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو جسم سے نکلنے والی حرارت کی شناخت کرتی ہے جس سے اس جسم کا اسکیچ واضح ہو جاتا ہے۔ اس طرح پھر اس کو کسی بھی ہتھیار سے نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھیرے میں بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

اپنے ایک بیان میں تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے پنجاب کی سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ اب جنگلات میں نہ آگ لگانے دی جائے گی، نہ درخت کاٹنے دیے جائیں گے اور نہ ہی جانوروں کا شکار کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اب غیر قانونی کام کرنے والوں کا شکار ہوگا۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے میں بھی مدد ملے گی اور جرائم پکڑے جاسکیں گے اور شہر و جنگلات میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کے تدارک میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مری اور راولپنڈی کے جنگلات کی نگرانی اور گشت شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذراعت، حوانات اور ماہی گیری کے مںصوبوں میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب تھرمل امیجرز تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی راولپنڈی کے جنگلات مری کے جنگلات

متعلقہ مضامین

  • قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو، بڑا سانحہ ٹل گیا: مریم اورنگزیب
  • لاہور: بارات آنے سے قبل دلہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
  • قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا
  • بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • گلگت، محکمہ اینٹی کرپشن کے دو افسران کیخلاف کرپشن کے الزام کی تحقیقات کا آغاز
  • پنجاب تھرمل امیجنگ استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، شہر و جنگلات کی کڑی نگرانی شروع
  • جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز 
  • لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار