کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل نہروںکی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک تفصیلی جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے.

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کے تشکیل غیر قانونی ہے درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ غیر قانونی تشکیل کے بعد ارسا کے جاری کردہ تمام فیصلے غیر قانونی ہیں، ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا. وکیل نے موقف اپنایا کہ قانونی طور پر ارسا کے سرٹیفکیٹ کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے بعد نہروں پر تعمیراتی کام روک دیا جانا چاہیے واضح رہے کہ ”سرسبز پاکستان“ منصوبے کے تحت چولستان اور تھل کے صحرائی علاقوں میں لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بناکر کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے وفاقی حکومت زرعی برآمدات میں اضافہ کرنے کی خواہاں ہے تاہم حکومت سندھ کو چولستان کینال کی تعمیر پر اعتراض ہے”سرسبز پاکستان“ اقدامات کے تحت مختلف نہروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے.

سندھ نے کینال کی تعمیر کو پانی کی دستیابی کو بڑھانے سے مشروط کیا ہے، حکومت سندھ کو خدشہ ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے صوبے کے پانی کا حصہ کم ہوجائے گا. سندھ کا موقف ہے کہ مجوزہ کینال کی تعمیر سے قبل پانی کی دستیابی کو بڑھایا جائے، پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ چولستان کینال کو 4 ماہ سیلاب کا پانی ملے گا ذرائع کے مطابق حکومت سندھ، حکومت پنجاب کا موقف ماننے پر آمادہ نہیں، چولستان کینال اینڈ سسٹم منصوبے پر 211 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے منصوبے کے ذریعے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، منصوبے کے تحت 4 لاکھ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پانی کی دستیابی کی تعمیر کے لیے کینال کی تعمیر

پڑھیں:

کینال معاملہ میں ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خورشید شاہ

سکھر:

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے عظمیٰ بخاری کو بیان بازی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ آپ کا تعلق اور بنیاد پیپلزپارٹی سے ہے لہذا ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا اور ہم شروع ہی دن سے ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے اور اب تو پنجاب سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستانی پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سوال پر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پیشنگوئیاں کرنے کا قائل نہیں ہوں اور ویسے بھی یہ عدالتی معاملہ ہے۔ پی ٹی آئی والے بے شک کوئی بھی قرار داد لائیں مگر خاموش تو ہوجائیں کیونکہ پارلیمنٹ میں وہ کسی کی بات سنتے نہیں وہ کسی بات پر سنجیدہ نہیں ہوتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ہر پارٹی اپنا الو سیدھا کررہی ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں پاکستان کی بات کرنی ہوگی یا مسائل پیدا کرنا ہونگے، پانی کے معاملے پر مرے ہوئے لوگ اٹھے ہیں جبکہ ہمارے پاس ایشوز ہیں تو ہم صرف ان پر بات کرتے ہیں ہم لوگوں کو پانی دینا چاہتے ہیں ہم وفاق کو بچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کےخلاف حکم امتناع جاری
  • بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع جاری
  • کینالز کی تعمیر؛ ارسا کے پانی دستیابی کے سرٹیفکیٹ پر حکم امتناع جاری
  • سندھ ہائیکورٹ نے نئی کینالز سے متعلق ارسا سرٹیفکیٹ پر اسٹے آرڈر جاری کردیا
  • چولستان، تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع جاری
  • کینال معاملہ میں ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خورشید شاہ
  • سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ
  • لاہور: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل کو مقرر