وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اہم ملکی معاشی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نوازشریف کو اہم معاملات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اپنی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم ہو گا۔
نوازشریف نے دوران گفتگو وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر طرح کی مدد کریں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوازشریف نے جاتی امراء میں نماز عید ادا کی، مریم کے ساتھ قبروں پر فاتحہ خوانی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف عید کے موقع پر جاتی امرا رائیونڈگئے اور اپنے بڑ ے بھائی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے عید ملے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم کی آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا اور وہ عید کی خوشیوں میں خاندان کے ساتھ شامل ہوئیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر، سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے والدین ، بھائی اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے قوم کے لیے اتحاد اور ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف جاتی امراء گئے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے عید ملی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ نوازشریف اور دیگر عزیز و اقارب نے نماز عیدالفطر جاتی امراء میں ادا کی۔ نوازشریف اور مریم نواز نے بزرگان کی قبور پر حاضری دی۔ میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور تمام مرحومین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کی دعائیں کیں۔ میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبر پر پھول بھی رکھے۔ میاں نوازشریف اور مریم نواز نے محفل میلاد میں شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کے بعد وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف اور مریم نواز سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب میں امن و امان کی عمومی صورتحال، کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خارجی دہشتگردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق ہوا۔