موٹر سائیکل سوار ہوشیار ! سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم قدم اٹھالیا۔موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اورچنگچی کے لیے سخت قوانین نفاذ کردیے، نئے روڈ سیفٹی رولز کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین کی پابندی لازمی ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔قوانین کے تحت سائیکل سواروں کوریئر ویو مررز اورڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔
گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم لازمی قرار دیے تاہم سگنل توڑنے، اسپیڈ لمٹ اورلین کی خلاف ورزی پرخودکار چالان جاری ہوگا جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر اضافی جرمانہ پچیس سو روپے عائد ہوگا۔آئل ٹینکرزمیں بفر پلیٹس لگانے اوراسپیڈ کیمروں کی تنصیب کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی چنگچی رکشوں پر مرحلہ وار پابندی کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔شہر کی پانچ بڑی شاہراؤں پر چنگچی رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوگا ، جن میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، راشد منہاس روڈ شامل ہیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خلاف ورزی
پڑھیں:
عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری
راولپنڈی:موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔
دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔
لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔
مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کر سکتے ہیں۔
ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی نفری اور پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔