چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمدیوسف اور اسکا بیٹا رحمان یوسف موٹر سائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے واپس جارہے تھے کہ چک 39 ، بارہ ایل کے قریب منی ٹرک نے محمد یوسف کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
(جاری ہے)
پولیس نے منی ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
فوٹو: فائلزائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک موٹر وے پولیس نے 47 لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروادیے ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اوور لوڈڈ گاڑیوں پر 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت ہیلپ لائن 130 پر کرسکتے ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مدد کےلیے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔