پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔
آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سےاہم ہدایات جاری
مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مری میں مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عید الفطر کے دوران ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی مری میں تمام ترٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔
سی ٹی او مری نے کہا کہ دو طرفہ ٹریفک اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں، مری میں آنے والے سیاح پارکنگ صرف ٹریفک پولیس کی مختص جگہوں پرہی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاح ڈبل لائن بنانے و غلط پارکنگ سے گریز کریں، مری نو پارکنگ کے خاتمے کے لئے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔