اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال پاکستان کے یو آن میں ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا۔چین میں باؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹوں کو چین سے جوڑنے کا عکاس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو میں کئی بانڈز کا اجرا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ چینی کیپیٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت بجلی کی قیمتوں میں جلدکمی کرے گی،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔چین میں باؤ فورم کے موقع پر بلوم برگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت اس وقت ایسا میزانیہ پیش کر رہی ہے جو رئیل سٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو شامل کر کے ٹیکس دائرہ کار میں توسیع کرے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ماحولیات سے متعلق منصوبوں کیلئے رقم فراہم کرنے کی غرض سے بیس کروڑ سے پچیس کروڑ ڈالر تک کا اپنا پہلا چینی یوان متفرق بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی فنڈنگ کی بنیاد کو امریکی، یورپی اور اسلامی سکوک تک محدود رکھنے کے بجائے توسیع کرے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہو گا: وزیر خزانہ
  • حکومت بجلی کی قیمتوں میں جلدکمی کرے گی،وزیرخزانہ
  • یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان، ذرائع
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، محمد اورنگزیب
  • وزیراعظم کی طرف سے بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ
  • شرح سود میں مزید کمی متوقع، وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان بھی جلد کریں گے، وزیر خزانہ
  • بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ
  • رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ