اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پایا ہے، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی ملک میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ستائیس رکنی بلاک میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔

تو جس ملک میں اس نوعیت کی خلاف ورزی کی گئی ہو گی، وہاں اس کا ارتکاب کرنے والے شخص پر لگائی گئی پابندی اس ملک میں بھی لاگو ہو گی جہاں اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا ہو گا۔

اور پھر یہ لائسنس جاری کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہو گی کہ متعلقہ شخص پر اس پابندی کا اطلاق پورے یورپی یونین میں ہو۔

موجودہ قوانین کے تحت اگر کسی شخص سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اس کا ڈرائیونگ لائسنس اس ملک میں ضبط یا منسوخ کیا جائے، جہاں وہ جاری نہیں کیا گیا تھا، تو اکثر کیسز میں اسے پابندیوں کا سامنا صرف اسی ملک میں کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن نئے معاہدے کے تحت اسے تمام یورپی یونین میں پابندی کا سامنا کرنا پڑے ہو گا۔ تاہم اس نئے ضابطے کا اطلاق صرف ٹریفک کے قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کے کیسز میں ہی ہو گا، مثلاﹰ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، اسپیڈنگ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی یا حادثے میں کسی کا شدید زخمی یا ہلاک ہونا۔

اس کا اطلاق ان خلاف ورزیوں کی صورت میں ہو گا، جن کے نتیجے میں ڈرائیونگ پر کم از کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان کیسز میں جہاں قانونی چارہ جوئی کے دیگر تمام طریقے بروئے کار لائے جا چکے ہوں۔

یورپی پارلیمان کے رکن میتیو رچی کا اس بارے میں کہنا ہے، ''سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ پر پابندی کے لیے ایک واضح معیار متعارف کرا کر اس اقدام سے نہ صرف ذمہ دار ڈرائیوروں بلکہ پوری کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘‘

منگل کو یورپی پارلیمان اور اس کے رکن ممالک کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کی ابھی پورپی کونسل اور پارلیمان سے باقاعدہ منظوری باقی ہے۔

یہ ایک روڈ سیفٹی پیکج کا حصہ ہے، جس کا مقصد یورپ میں 2030ء تک سڑکوں پر زخمی ہونے کے واقعات اور اموات میں 50 فیصد تک کمی ہے۔

م ا/ ع ب ( اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قوانین کی خلاف ورزی ملک میں

پڑھیں:

احکامات کی خلاف ورزی، عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتوں کے احکامات کی اہمیت نہیں، ہم عید کی چھٹیوں کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں تاکہ پریس کانفرنس میں، میرے حوالے جو بھی کچھ کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے، میرے خلاف وہ بات کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر آئیں، لیکن مجبور کیا تو ضرور آئیں گے، اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی، وقت کے ساتھ سب کچھ ہوگا، جو بھی مولانا کے خلاف غلط بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے، پارٹی سے میں کسی کو نہیں نکالتا، یہ فیصلے عمران خان کے ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خونی ٹریفک حادثات، کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  • عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم
  • کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ
  • میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
  • کراچی میں ٹرک، موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی کیلئے نئے قوانین نافذ، سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ
  • لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • موٹر وے منصوبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہے، شہباز رانا
  • احکامات کی خلاف ورزی، عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں