یوسف رضا گیلانی کی بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بطور بانی چیئرمین تقرری پر سینٹر عرفان صدیقی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔ چیئرمین سینٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ اعزاز بطور پارلیمنٹیرین، بطور سپیکر قومی اسمبلی اور بطور چیئرمین سینٹ، گیلانی صاحب کی شاندار خدمات اور انتہائی قابل قدر کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ امر ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو اس منصب پر فائز کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس (ISC) کے فورم کے اہداف و مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سید یوسف رضا گیلانی کی اس منصب پر تقرری کو پاکستان کے جمہوری پارلیمانی نظام اور خارجہ پالیسی کی کامیابی قرار دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی عرفان صدیقی
پڑھیں:
پہلے سے قائل بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈا پور اْن کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں خدا کے لئے میری بات سن لو لیکن اْدھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے سیاست دان، سیاستدانوں سے بات کریں۔ اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچا تانی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے کوئی نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ کسی کو نہ بانی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لئے پھرتا ہے۔ اس وقت پارٹی کے معاملات ایک بڑے سرکس کا تماشا بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے سے قائل بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے۔ گنڈا پورا نہیں قائل کریں جن سے بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کیلئے عمران خان ڈیڑھ سال سے جتن کر رہے ہیں۔مزید براںانہوں نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔