امیت شاہ کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور چابک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت بھارتی فورسز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کا مقصد امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت چوکسی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خفیہ اطلاعات حاصل کرنے کے نظام کو بہتر بنانے، حساس مقامات پر سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور رات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے ساتھ ساتھ حساس علاقوں کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی جی پی نے وادی کے شہری اور دیہی علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں، چوبیس گھنٹے گشت، اہم داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کشمیری سمجھتے ہیں کہ امیت شاہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی آڑ میں انہیں حق رائے دہی سے محروم کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ آئیں گے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امیت شاہ کا دورہ تحریک آزادی کشمیر کو غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش ہے تاکہ بین الاقوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیت شاہ
پڑھیں:
موٹر سائیکل سوار ہوشیار ! سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں
شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے اہم قدم اٹھالیا۔موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اورچنگچی کے لیے سخت قوانین نفاذ کردیے، نئے روڈ سیفٹی رولز کے تحت اب موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین کی پابندی لازمی ہوگی اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔قوانین کے تحت سائیکل سواروں کوریئر ویو مررز اورڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔
گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم لازمی قرار دیے تاہم سگنل توڑنے، اسپیڈ لمٹ اورلین کی خلاف ورزی پرخودکار چالان جاری ہوگا جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر اضافی جرمانہ پچیس سو روپے عائد ہوگا۔آئل ٹینکرزمیں بفر پلیٹس لگانے اوراسپیڈ کیمروں کی تنصیب کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی چنگچی رکشوں پر مرحلہ وار پابندی کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔شہر کی پانچ بڑی شاہراؤں پر چنگچی رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوگا ، جن میں شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، راشد منہاس روڈ شامل ہیں