لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔  

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر  کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے تھے۔ پی ایچ اے واٹر کو منٹین نہیں کر رہے۔ شہروں میں ٹیوب ویل کے حوالے سے ٹائم ٹیبل بنانے کی ضرورت ہے۔ پی ایچ اے کی پانی کی وائیلیشن بہت ہے۔ ریس کورس کو نہری پانی سپلائی کرنے والے موگے بند ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا کتا مار مہم روکنے کا حکم

عدالت نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر کریک ڈاؤن کرنا ضروری ہے۔ بڑی سوسائیٹیوں کو پانی کے حوالے سے فائنل نوٹیفکیشن دیں۔ جہاں پائپ سے گاڑی دھلتی نظر آئے اس سوسائٹی کو سیل کردیں۔ پی ایچ اے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ میرے پاس آئیں۔ لاہور کا پانی بہت تیزی سے نیچے جا رہا تھا۔ ہم نے بہت محنت سے اس کا لیول رکوایا ہے۔ اس محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا۔ ایک عرصے بعد موسم بدل رہا ہے۔

بلڈنگ میں واٹر ریسائیکل پلانٹ لگائیں جائیں۔ بلڈنگز میں چھوٹا ریسائیکل پلانٹ لگے گا تاکہ پانی دوبارہ استعمال ہو۔پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہمارے لئے بھی ضروری ہےاور ہمارے آنے والے بچوں کے لئے بھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے حوالے سے

پڑھیں:

لاہور: پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

---فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟

دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کیے جائیں۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کے ضیاع پر کارروائی ضروری، حکومت واٹر ایمرجنسی نافذ کرے: لاہور ہائیکورٹ
  • فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت
  • لاہور: پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا حکم
  • کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اچھی خبر آ گئی
  • موٹروے پیدل کر اس کرنے والے حوالات جائیں گے
  • عملی اقدامات نہ ہونے سے لاہور ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار
  • واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار بارے رپورٹ
  • پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • لاہور: انویسٹی گیشن پولیس کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری