2025-03-10@03:33:04 GMT
تلاش کی گنتی: 2963
«جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں وضاحت کے لیے طلب کیے گئے 25 پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا جس کے لیے جے آئی ٹی قائم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے دئیے گئے وقت 12 بجے تک کوئی پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوا۔ یہ پڑھیں : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس جے آئی ٹی نے جن رہنماؤں کو طلب...
کوئٹہ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ میں ممکنہ تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کو جاری مراسلے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس کو محتاط رہے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق 2 گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہوئی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز پر حملہ کر سکتی ہیں۔ پولیس عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔
وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار سجاد احمد محسود نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں، جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ اس میں جواب کس سے طلب کریں؟ وکیل نے جواب دیا کہ اس میں وفاقی،...
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی دیں کہ ملزمان آئندہ اس طرح کے کسی بھی کام میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ملزمان کے وکلاء کے...
لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزاروں کےوکلاء کو ترمیمی قانون کےتحت دلائل کےلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پیمرا کے وکیل نے پیمرا ترمیمی قانون عدالت میں جمع کرادیا۔ پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا خود مختار ادارہ ہے اس کے معاملات کو براہ راست عدالت میں چلینج نہیں کیا جا سکتا۔ دائردرخواستیں ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عید کے بعد اپوزیشن کی متوقع عوامی تحریک کے بارے میں پراعتماد نظر آرہے ہیں اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات ان کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد شروع ہوں گے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ’جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جلد ہی قومی ایجنڈے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’مولانا ملک سے...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد طلب
وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو زلفی بخاری سمیت طلب کیا ہے اور طلبی کے نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔ جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔ طلبی کے نوٹسز جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک۔ مزید پڑھیں: ’ سوشل میڈیا پر مہم چلاؤ اور ٹیم میں آجاؤ‘، پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں پر صارفین کے تبصرے جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس،...
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر و دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شفیع جان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازت ختم ہوئے تقریباً 2 ماہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نئے کمشنر کی تعیناتی کے عمل کو جان بوجھ کر روک رکھا ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آٸینی ادارہ ہے، نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضا ہے، وزیر اعظم اور ان کے اتحادی آٸین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت مزید 15 اراکین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کےخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی، تمام رہنماؤں کو کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی ٹیم کے 10 ارکان جے آئی...
منیجر آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نے چیمیپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان منیجرآئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر ڈیومسکر نے چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاک آرمی ، رینجرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف کیا تو دوسرے دن دوسرا لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونے کا دعویٰ لے کر سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست عملاً موت کے کنویں میں گھومنے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے، یہ موٹر سائیکلیں شور تو بہت کرتی ہیں، بظاہر اوپر نیچے بھی جاتی ہیں، حیران کن سٹنٹ دکھاتی ہیں لیکن ابتدا سے آخر تک کنویں سے باہر نہیں نکلتیں۔ کھیل ختم ہو تو سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے جہاں شروع ہوا تھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے ایک ہی دن پہلے اڈیالہ جیل کے باہر پی...
تحریکِ انصاف میں تصادم کی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، قمر زمان کائرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف میں تصادم کی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، کیسز کا مقصد بانی پی ٹی آئی کوجیل میں رکھنا ہے جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کیلئے اچھی خبرآتی ہے تو ماتم بھارت اور پی ٹی آئی میں ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے...
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئیکہا ہیکہ رابطوں پر کوئی شرمندگی بھی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکرا نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ کبھی نہیں کہوں گا کہ پی...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام پر وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ممبران کو طلب کر لیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ملزمان کو نوٹس کے ذریعے کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک اور اظہر مشوانی کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی پر غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ ڈیراور میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ عون عباس بپی سمیت 5 نامزد اور 6 نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے چولستان میں غیر قانونی طور پر چنکارا ہرن کا شکار کیا، ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی اور قتل کی دھکمیاں دیں۔
سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلاتاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازت ختم ہوئے 2 ماہ ہو چکے ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف تعیناتی کے عمل کو روک رہے ہیں۔ شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے لہٰذا نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی آئین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 213 کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونا ہے،...
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں پر گھیرا تنگ، پی ٹی آئی کے 10 ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو...
اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔ نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ جے آئی ٹی آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل...
غیرقانونی شکار کھیلنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں بہاولپور کے تھانہ دراوڑ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں عون عباس سمیت افراد نامزد 6 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزمان چولستان میں غیرقانونی طور پر ہرنوں کا شکار کر کے لیجا رہے تھے، محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر سینیٹر عون عباس بپی پر بھاولپور میں غیرقانونی شکار کھیلنے کا مقدمہ درج، عون عباس بپی کو ان کی رہائشگاہ ملتان سے گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ دراور کی حدود میں محکمہ وائلڈلائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ عون عباس ببپی سمیت 5 افراد نامزد 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔ مزیدپڑھیں:’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، رابطے ہوتے ہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ بھی ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی توہین کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جنریشن کے لیڈر بھٹو کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی تین جنریشنز کے لیڈر ہیں کیسےختم کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سات سات، آٹھ آٹھ ایف آئی آرز میں ڈالا گیا ہے، ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، سب...
گزشتہ سال میں پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی: رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا، دہشت گرد حملوں میں اموات کی تعداد 1081 تک پہنچ گئیں۔انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے، جو 2024 میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ ملک میں 2023 میں 517 حملے...
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کیساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشر آسکتا ہے، اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیئے، سب کو نظر آرہا ہے، وزیراعظم تابعدار ہیں مگر ڈیلیور نہیں کررہے ہیں،،اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر...
قومی ٹیم کے سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔ سابق آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے خود کوچ بننے کے لیے میرے اور گیری کے خلاف مہم چلائی، لگاتار تبدیلیوں پر ان کا بات کرنا مذاق سے کم نہیں۔ جیسن گلیسپی کو اپریل 2024 میں ریڈبال کا ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے آٹھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق کوچ کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دو میچ کھیلے لیکن دونوں...
عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ ویب ڈیسک:عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے آج ہونے والے اجلاس سے عون عباس بپی کی گرفتاری پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عون عباس بپی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ہمارے پاس اس کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ایوان کی کوئی توقیر یا تقدس ہے؟ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر عون عباس کو آج کے اجلاس میں بات کرنے سے روکا گیا تھا۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آج ہی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف...
—فائل فوٹو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فرازسینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔ سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ڈپٹی چیئرمین نے...
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔ مزید...
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔ پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال...
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری مہم کے بعد بیک چینل ہونے والے مذاکرات کو دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹوئٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے، یہ صورتحال تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیک چینل مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف تحریک انصاف کے رہنما پارٹی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ پر جاری کیے جانے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیخلاف جارحانہ بیان پر مایوس نظر آتے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جارحانہ ٹویٹ اور کچھ دیگر متنازع مواد کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال تحریک انصاف کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے کوشاں ہے تو دوسری طرف فوج مخالف مہم چلا رہی ہے اور آرمی چیف پر ذاتی حملے کر رہی ہے۔ ٹویٹ پر ردعمل نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے اُن رہنمائوں کو پریشان کر دیا ہے جو...
اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
کراچی: شہر قائد میں سردی کی جُزوی لہر ختم ہوگئی جس کے باعث رات اور صبح کے درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، دن قدرے گرم اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں؛ کراچی؛ ایک دن میں درجہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے ہونیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اَپ ڈیٹ جاری کردیں۔جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کیلئے آرام کا کہا تھا، جس کے باعث وہ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقٓ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔اسٹیبلشمنٹ سے...

کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، اب وہ ٹرمپ کی تعریف پر ناراض ہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود کو ایک آزاد ملک کے طور پر کھڑا کرنا چاہیے۔ پہلے کچھ لوگ کہتے تھےکہ ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، بدقسمتی ہے ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک خوش تو ایک ناراض ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، انہیں پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے۔افغانستان میں صورتحال سے پاکستان نبردآزما ہے یہ ہماری پیدا کردہ نہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟ ان کا کہنا تھا کہ...
پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، ارباب نیاز سٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے...
وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے ، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے ۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی، عملے نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ایکسیئن محمد یاسین نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا جس میں کونسلر شبیر اور متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایکٹ بھی شامل ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن میں آگ لگانے سے 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکریٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن کو پاکستان کے دورے کی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے میں ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے کوشیشں کر رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی رہائی کےلیے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرا قرار دے دیا۔ عاقب جاوید کی جانب سے بیان کی گئی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ کے جواب میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید ان سے کوچ کا عہدہ ہتھیانا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو ٹی 20 اور شاہین آفریدی کو ایک روزہ انٹرنیشنل فارمیٹ سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو ٹی 20 کا نیا کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کرتے ہوئے چند بڑی تبدیلیاں کی گئی...
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی...
پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان...
فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔ اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جبکہ...
بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، ایسے الزامات لگانے کا مقصد علی امین کو بدنام کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی نئی صوبائی قیادت اور نیا علاقائی منظر نامہ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تحریک انصاف کے لیے بہت قربانیاں ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہر احتجاج میں قیادت کی، اور...
اسلام آباد(صغیر چوہدری)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنانے کے دوران شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بہادر جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر بیٹوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 16 خوارجی...
اسلام آباد:وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ شریف اللہ افغان شہری ا وردہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملو ث تھا،اس کی گرفتاری پر امریکی صدرنے پاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یامذہب نہیں ہوتا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80ہزارجانوں کی قربانی دیں ،کل بنوں میں دہشت گردی ہوئی جس میں ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفترخارجہ اورنائب وزیراعظم پر چھوڑدیں،علی امین دیکھیں کہ کیا سیف سٹی کے کیمرے لگادیئے گئے؟وہ خارجہ پالیسی پر تجاویزدینے کی بجائے شہروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں ہوگا۔...
پی ٹی آئی کے گرفتار 52 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں اہم پیش رفت،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 52 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکر لیں ،52 کارکنان کی 5، پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ،عدالت کا 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے کے مطابق ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد...
فائل فوٹو۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے، انھوں نے کہا تحریک انصاف کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈیے ہیں، پارٹی ہائی جیک ہو چکی ہے اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔ فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقید کی، اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا، عمر ایوب نے کہاکہ تمام مسائل کا حل افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ہے، ہماری حکومت کے وقت دہشت گردی نہ ہونے کے برابر تھی۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، رجیم چین میں ساری توجہ دہشت گردی کی بجائے پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی تھی۔ علی امین گنڈاپور نے پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کئے، پنجاب حکومت کی کارکردگی...
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ فیصل جاوید عمرہ کے لیے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔فیصل جاوید...
پراپرٹی ڈویلپر عمران ایگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ معاہدے کے تحت نیویارک شہر کی انتظامیہ 2026 کے وسط تک کرایہ ادا کرتی رہے گی، حالانکہ وہ جون تک ہوٹل میں تارکین وطن کی پناہ گاہ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے معروف شہر نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی مہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیلی کی وجہ بننے والی منافع بخش لیز ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن کئی آپشنز موجود ہیں اور دلچسپی رکھنے والی پارٹیز انتظار کر رہی ہیں، پاکستان کے مفادات محفوظ نظر آتے ہیں تاہم، اس جائیداد کا طویل مدتی مستقبل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے پراپرٹی کے ماہرین...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں. اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے، گھی 350 سے 500 روپے کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معشیت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں نوکریاں بلکل ختم ہو گئی...
اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف) کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردیے، سلمان اکرم راجا نے جے یو آئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایک بار پھر جے یو آئی کے ساتھ روابطہ بڑھانے کی خواہاں ہےاور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جےیوآئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی قیادت نے جواب دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں، جس پر پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع...
پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ائیرپورٹ سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی یے۔ پی ٹی...
کراچی: آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی ڈریسنگ رومز تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز نئے قواعد جاری کیے گئے جس کے تحت کھلاڑیوں کو لازمی طور پر ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا، ٹریننگ کیلیے جاتے ہوئے بھی ٹیم بس ہی استعمال کی جائے گی، ایک ٹیم 2 گروپس میں سفر کرے گی۔ قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کے فیملی ممبران اور دوست وغیرہ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے اور ہاسپٹلیٹی ایریا سے ہی ٹیم کو پریکٹس کرتا دیکھ سکیں گے۔ اضافی سپورٹ اسٹاف کے لیے بھی نان میچ ڈے کے لیے ایکریڈیشن حاصل کرنا ہوگی۔
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ...
ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز جنہوں نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا تھا اور وہیں پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں، ولمور اور ولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔ یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں اس وقت شروع ہوا جب ولمور اور ولیمز نے آئی ایس ایس کا سفر کیا۔ بدقسمتی سے، کیپسول میں خرابی پیدا ہوگئی...
بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان وطن پر قربان ہوئے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ظلم اور جبر کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ،سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت فارم 47مارکہ حکومت کا سب سے بڑا روگ ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ، رہنمائوں اور کارکنان کو خوفزدہ کرنے اور توڑنے کے لئے بد ترین مظالم کے جو پہاڑ توڑے گئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ادنیٰ سے ادنیٰ کارکن کا...
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ سے بری کردیا۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سول جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کیس درج تھا،عدالت نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائی کورٹ کو لیٹر لکھ رکھا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
لاہور: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ٹی اے اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا، تاہم پی ٹی اے اور حکومت پنجاب کی جانب سے جواب نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب ٹیم من وعن وہی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی پرچم سرنگوں کیا تھا بس ٹیم سے کراچی کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی کے بعد عوام کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ اس بدترین کارکردگی کے ہر ذمہ دار کو سخت سزا دی جائے گی اور جن لوگوں نے قوم کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ان کا حساب ہوگا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی جو اپنی تیز رفتاری اور جانفشانی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے باحیثیت چیئرمین اپنی انتظامی ذمہ داریاں تو بخیر و...
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔ عدالت نے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا تاہم حکومت پنجاب اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ لے...
چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست...
کراچی: جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
لاہور میں چیمینز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا۔ لاہور پولیس کے 12 ہزار 201 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز اور سیکورٹی سمیت تمام ایس پی فیلڈ میں ہوں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اور ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب تمام امور کے انچارج ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں زیادہ رش کے باعث سخت سیکورٹی چیلنج ہوگا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 4 درجاتی حصار پر مشتمل فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ افسران میں 12 ایس پیز،37 ڈی ایس پیز، 86 انسپکٹرز تعینات ہوں گے۔ خواتین...
سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر...

سفارشی بھرتیوں نے پی ٹی وی کو تباہ کیا، رمضان پروگرام کیلئے خاتون اینکر رکھنے پر تنقید کا سامنا ہوا: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی لگائیں صرف سفارشی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران پارٹی کے اندرونی معاملات چلانے کے حوالے سے سوالات سامنے آ گئے۔الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمشن نے کی جس میں بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور دیگر الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے معاملات کون چلا رہا ہے؟ میڈیا میں سلمان اکرم راجا کا نام آ تا ہے، وہ پارٹی میں کیا ہیں؟ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہیں۔بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر بتایا کہ ہم صرف انڈور مینجمنٹ کے تحت...
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کئے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں میں شہید ہونیوالے اہلکار کے اہلخانہ کی طرف سے لکھے گئے خط کا نوٹس لے...