Jang News:
2025-03-06@02:37:23 GMT

پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا  کیا۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔ 

انھوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سرپلس بجٹ دیا، علی امین گنڈاپور نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی ورکرز کی مدد کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی

پڑھیں:

عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپور کو خارجہ پالیسی سے متعلق مشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ شریف اللّٰہ افغان شہری اور متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔

فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب کی کرپشن نہیں ہوئی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، کوئی 60 ارب کی کرپشن نہیں ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، کل بنوں میں بھی دہشتگردی ہوئی، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں آئے گا، آج امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوریں، وہ خارجہ پالیسی پر تجاویز کے بجائے شہروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں اور دیکھیں کہ کیا سیف سٹی کے کیمرے لگادیے گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے مسئلے پر وزیراعظم نے خط لکھا تھا، ہم اس معاملے پر کافی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری
  • عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپور کو خارجہ پالیسی سے متعلق مشورہ
  • خیبرپختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات من گھڑت، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جارہے، علی امین گنڈاپور
  • ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے، علی امین گنڈاپور
  • ہماری پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی، چیئرمین پی ٹی آئی
  • پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
  • انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر